ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کی انتخابی مہموں کی گہما گہمی میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کی ہی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز کی حمایت کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ آٹھ نومبر کو ہونے والے اس الیکشن میں کلنٹن اور ٹرمپ کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔