آسٹریا میں پچاس ہزار یورو کے چاکلیٹ چوری
22 نومبر 2019چور نے فیکٹری حکام کو بتایا کہ اس کا تعلق سامان ترسیل کرنے والی ایک کمپنی سے ہے۔ پولیس کی ایک خاتون ترجمان کے بقول ''گزشتہ چند سالوں میں ایسے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جس میں ٹرک واپس نہیں لوٹے، خصوصاﹰ وہ ٹرک جن میں چاکلیٹ موجود ہوں۔‘‘
اس فیکٹری نے ایک مقامی کمپنی کے ذریعے 'مِلکا چاکلیٹ‘ آسٹریا سے بیلجیئم بھجوانے تھے۔ تاہم چاکلیٹ کی ترسیل کے لیے آسٹرین کمپنی نے ہنگری کی ایک کمپنی کو کانٹریکٹ دے دیا، جبکہ اس کمپنی نے تیسری چیک ریپبلک کی کمپنی کو یہ ٹھیکا سونپ دیا۔ اس ہی وجہ سے فیکٹری کے عملے نے بغیر کسی شک و شبہہ کے چیک کمپنی کے ٹرک پر چاکلیٹ لاد دیے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور جعلی دستاویزات کے ساتھ فیکٹری میں داخل ہوا تھا۔
سکرٹ کے نیچے نو کلوگرام چاکلیٹ، دو خواتین گرفتار
ٹرک پر لدی ہوئی ان چاکلیٹوں کی کُل قیمت پچاس ہزار یورو سے زائد بنتی ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور اور ٹرک کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ لگا ہے کہ ٹرک کی نمبر پلیٹ چوری کی تھی اور یہ ڈرائیور مذکورہ چیک کمپنی کا ملازم بھی نہیں تھا۔
ع آ / ع ا (Elliot Douglas)