1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں عمان میں

7 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اس سے قبل دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی عرب، شام اور لبنان سمیت متعدد ممالک کے دورے کر چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4eVzU
ایرانی وزیر خارجہ خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں عمان میں
ایرانی وزیر خارجہ خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں عمان میںتصویر: Hassan Ammar/AP Photo/picture alliance

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کے تقریباﹰ ایک ہفتے بعد ملکی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان آج اتوار سات اپریل کو خلیجی علاقے کے اپنے ایک دورے کے پہلے مرحلے میں عمان روانہ ہو گئے۔

پاکستان اور ایران سکیورٹی تعلقات بہتر کرنے پر متفق

تہران میں وزارت خارجہ کے مطابق، ''امیرعبداللہیان عمان کا سفر اپنے ایک علاقائی دورے کے پہلے مرحلے کے طور پر کر رہے ہیں، جہاں وہ سلطنت عمان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ دو طرفہ معاملات اور خطے کے مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں غزہ کی موضوع بھی شامل ہو گا۔‘‘

شامی دارالحکومت دمشق میں اسی ہفتے پیر کے روز ایک بڑے حملے میں مشتبہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایرانی سفارت خانے کے احاطے پر بمباری کی تھی۔ ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں پاسداران انقلاب نامی فورس کے تین سینیئر اہلکار بھی شامل تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اس سے قبل دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی عرب، شام اور لبنان سمیت متعدد ممالک کے دورے کر چکے ہیں
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اس سے قبل دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی عرب، شام اور لبنان سمیت متعدد ممالک کے دورے کر چکے ہیںتصویر: AHMED YOSRI/REUTERS

آذربائیجان میں اسرائیلی 'موجودگی‘ پر ایران کی طرف سے تنبیہ

دمشق میں اسی فضائی حملے کے تناظر میں ایک امریکی اہلکار نے جمعے کے روز کہا تھا کہ امریکہ ہائی الرٹ پر ہے اور ایران کی طرف سے خطے میں اسرائیل یا امریکہ کے اثاثوں پر ممکنہ  ایرانی  حملے کے حوالے سے اپنی تیاری کر رہا ہے۔ایرانی پارلیمان نے نئے وزیر خارجہ اور کابینہ کی توثیق کردی

اسرائیل اور حماس کے مابین گزشتہ برس اکتوبر سے جاری جنگ کے پس منظر میں اسرائیل کے شام پر فضائی حملوں اور لبنان کے ساتھ سرحد پر اسرائیلی دستوں اور لبنان کی حزب اللہ ملیشیا کے مابین جھڑپوں میں بھی ماضی کے مقابلے میں اضافہ ہو چکا ہے۔

ف ن / م م (روئٹرز، اے ایف پی)

ايرانی حمايت يافتہ جنگجو تنظيمیں اور ملیشیا گروپ