1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ایپل‘ کی ’گوگل‘ پر سبقت

9 مئی 2011

ایک نئی تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ کی دنیا میں ’ایپل‘ کمپنی نے ’گوگل‘ کو سب سے مہنگی اور مقبول برانڈز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/11Bqt
ایپل کی پروڈکٹس دنیا بھر میں ہاتھوں ہاتھ لی جاتی ہیںتصویر: picture alliance/dpa

چار برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل دنیا کی سب سے مقبول برانڈ تھی تاہم ’ملورڈ براؤن‘ نامی ایجنسی کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گوگل پر اس برس ایپل کمپنی بازی لے گئی ہے۔

Google Logo power plant
چار برسوں سے گوگل پہلی پوزیشن پر تھا

ایجنسی کی ’دنیا کی سو بڑی برانڈز‘ نامی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ’آئی فون‘ اور ’آئی پیڈ‘ جیسی مقبول پروڈکٹس بنانے والی کمپنی ایپل کے اثاثوں کی قیمت ایک سو ترپن بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ایجنسی کے گلوبل برانڈز ڈائریکٹر پیٹر والش کے مطابق: ’ایپل نے کھیل کے قواعد و ضوابط تبدیل کر کے رکھ دیے ہیں۔ ایپل وہ کام کر رہی ہے جو لگژری برانڈز کرتی ہیں، یعنی برانڈ کی قیمت جتنی زیادہ رکھی جائے گی اتنا ہی صارفین کی دلچسپی اس میں بڑھے گی اور اس حوالے سے انہیں خریدنے کی خواہش بھی لوگوں میں بڑھے گی۔‘

رپورٹ کے مطابق دنیا کی ٹاپ ٹین برانڈز میں سے چھ ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سے متعلق ہیں۔ گوگل دوسرے نمبر پر، آئی بی ایم تیسرے، مائکروسافٹ پانچویں، اے ٹی اینڈ ٹی ساتویں اور چائنا موبائل نویں نمبر پر ہیں۔

NO FLASH McDonald’s in Peking
میک ڈونلڈز جیسی کمپنیاں چین میں مقبول ہو رہی ہیں، پیٹر والشتصویر: AP

فاسٹ فوڈ کمپنی میک ڈونلڈز اس بار چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ کوکا کولا ایک نمبر نیچے گر کر چھٹے نمبر پر اور سگریٹ ساز کمپنی مارلبورو آٹھویں نمبر پر ہے۔

والش کے مطابق فاسٹ فوڈ کمپنیوں کی شہرت کا سبب چین میں ان کمپنیوں کی مقبولیت بھی ہے۔ والش کا کہنا ہے: ’چین میں فاسٹ فوڈ مقبول ہو رہا ہے اور اسٹار بکس، میک ڈونلڈز اور پیزا ہٹ جیسی کمپنیاں اپنی مارکیٹ بڑھا رہی ہیں۔‘

تحقیق کے مطابق سوشل نیٹورکنگ سے متعلق ویب سائٹ فیس بک انیس اعشاریہ ایک بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ پینتیسویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق