1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن میلے کا اعلیٰ ترین ایوارڈ پیرو ( Peru )کی فلم کے نام

17 فروری 2009

جرمن دارالحکومت برلن میں 59 ویں بین الاقوامی فلمی میلے Berlinale کا اعلیٰ ترین انعام گولڈن بئیر ایوارڈ پہلی مرتبہ پیرو ( Peru ) کی ایک فلم نے جیت لیا۔ انگریزی زبان میں اس فلم کا ٹائٹل The Milk of Sorrow ہے۔

https://p.dw.com/p/GuUH
برلن فلم فیسٹول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہتصویر: AP

کئی روز تک جاری رہنے کے بعد دنیا کے اہم ترین فلمی میلوں میں شمار ہونے والا یہ میلہ اتوار کے روز ختم ہو رہا ہے اور گذشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی اس میلے میں دنیا کے مختلف ملکوں سے سینکڑوں فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

Berlinale 2009 Die Jury
امسالہ Berlinale کی جیوری کے ارکانتصویر: AP

میلے کی جیوری نے 59 ویں Berlinale کے Golden Bear کہلانے والے اعلیٰ ترین انعام کا حقدار پیرو کی 32 سالہ خاتون ہدایت کار کلاؤڈیا لوسا کی فلم The Milk of Sorrow کو دینے کا فیصلہ کیا جس نے بہت سے حلقوں کو مثبت طور پر حیران بھی کردیا۔ خاتون ہدایت کار نے ایوارڈ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امکاناً اب مزید خواتین کو اِس شعبے میں شرکت کی ترغیب ملے گی۔

Berlinale 2009 Goldener Bär für den besten Film, La teta asustada - Milk of Sorrow, Claudia Llosa
بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ہدایتکارہ کلاؤڈیا لوساتصویر: AP

جیوری نے اپنے فیصلے کی وضاحت یہ کی کہ اس فلم میں نوجوان ہدایت کارہ لوسا نے ایک ایسی نوجوان خاتون کی کہانی کو بڑے متاثر کن انداز میں فلمایا ہے جسے آج کے دور میں بھی پیرو میں ماضی کے دہشت پسندانہ نظام کے اثرات کا سامنا ہے۔ سب سے بڑا انعام حاصل کرنے والی کم بجٹ کی فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اُسی خطے کے ایک اور ملک یورا گوئے کی فلم Gigante کو بھی دو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

برلن فلمی میلے میں کُل لٹھارہ فلمیں انعام کے پیش کی گئی تھیں۔ جب کہ اِن کے ساتھ ساتھ کئی اور فلمیں بھی ناقدین اور شائقین کے لئے میلے میں دکھائی گئیں۔

Berlinale 2009 Silberner Bär für die beste Regie in dem Film Darbareye Elly, Asghar Farhadi
بہترین ہدایتکار: ایران کے اصغر فرہادیتصویر: picture-alliance / dpa

بہترین ہدایتکار کا انعام ایران کے اصغر فرہادی کو دیا گیا۔ ایران کے متوسط طبقے پر بنائی جانے والی فلم About Elly نے ججوں کو خاصا متاثر کیا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارں آسٹریا کی اداکارہ Birgit Minichmayr کو فلم Everyone Else میں شاندار کردار نگاری ادا کرنے پر دیا گیا۔ انڈن ریور نامی فلم میں بہترین اداکاری بہترین اداکار کا ایوارڈ Malian Sotigui ouyate کو دیا گیا۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ برلن فلمی میلے کا اعلیٰ ترین انعام لاطینی امریکہ کے کسی ملک میں بننے والی فلم نے جیتا ہے۔ اس سے پہلے گذشتہ برس 58ویں Berlinale میں گولڈن بئیر کا ایوارڈ برزایل کے معروف ہدایت کارJose Padilha کی فلم Tropa de Elite کو دیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر برلن کے بین الاقوامی میلے کی تاریخ میں The Milk of Sorrow گولڈن بئیر ایوارڈ حاصل کرنے والی پیرو کی پہلی فلم ہے۔

برلن فلم فیسٹول عالمی سطح کا مشہور فلمی میلہ ہے جس کے دوران جرمن دارالحکومت میں عالمی شہرت کے فلمساز، ہدایتکار اور اداکار شرکت کرتے ہیں۔ اِن کا تعلق بھارتی فلم انڈسٹری سے لیکر ساری دنیا سے ہوتا ہے۔