1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا 20واں میچ ڈے جاری

31 جنوری 2010

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا بیسواں میچ ڈے جاری ہے۔ ہفتے کو اس میچ ڈے کے دوسرے دن چھ میچ کھیلے گئے۔ مونش گلاڈباخ نے بریمن کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

https://p.dw.com/p/LnqK
تصویر: AP

کولون نے فرینکفرٹ کو ایک دو سے شکست دی۔ برلن اور بوخم کے درمیان میچ صفر صفر سے برابر رہا۔ بائرن نے مائنز کو تین صفر سے مات دی۔ نیورن بیرگ نے ہنوور کو تین ایک سے ہرایا۔ دن کا آخری میچ شالکے اور ہوفن ہائیم کے درمیان ہوا، جو شالکے نے دو صفر سے جیت لیا۔

اس میچ ڈے کے آغاز پر جمعہ کو پہلا ہیمبرگ اور وولفس برگ کے درمیان ہوا، جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

Fußball Bundesliga - Schalke 04 gegen 1899 Hoffenheim
شالکے اور ہوفن ہائیم کے کھلاڑیتصویر: AP

اتوار کو اس میچ ڈے کے آخری روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ اتوار کا پہلا میچ شٹٹ گارٹ اور ڈورٹمنڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ بائر اور فرائی برگ کے درمیان ہو گا۔

بنڈس لیگا کے ٹیبل پر ہفتے کے مقابلوں کے بعد ٹیموں کی پوزیشن بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ جمعہ تک سرفہرست لیورکوزین کی جگہ مونشن نے لی ہے، اسے 42 پوائنٹس حاصل ہیں۔ لیورکوزین 41 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ تیسری پوزیشن شالکے کے پاس ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد 38 سے بڑھ کر 41 ہو گئی ہے۔ ڈورٹمنڈ 36پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر برقرار ہے جبکہ ہیمبرگ 35 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہی ہے۔

چھٹے نمبر پر 28 پوائنٹس کے ساتھ بریمن ہے جبکہ ساتویں پوزیشن فرینکفرٹ کو حاصل ہے اور اس کے پاس بھی پوائنٹس 28 ہیں۔ آٹھویں نمبر پر مائنز ہے، جسے 27 پوائنٹس حاصل ہیں۔ ہوفن ہائیم اور وولفس برگ 25، 25 پوائنٹس کےساتھ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر ہیں پر ہیں۔ بنڈس لیگا کے ٹیبل پر سب سے نیچے یعنی 18ویں نمبر پر11پوائنٹس کے ساتھ ہیرتھا بی ایس سی ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عاطف بلوچ