1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا 32 میچ ڈے اختتام کی جانب

25 اپریل 2010

جرمنی کی قومی فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے 32 ویں میچ ڈے کے آخری روز آج اتوار کو دو میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ آج ہونے والے میچز میں ہوفن ہائم کا مقابلہ ہیمبرگ سے جبکہ فرائے برگ کا مقابلہ وولفس برگ سے ہے۔

https://p.dw.com/p/N5uf
تصویر: AP
Fußball Bundesliga - Hertha BSC gegen FC Schalke 04
شالکے کی ٹیم پوائنٹس کے لحاظ سے بائرن میونخ کے برابر آ گئی ہےتصویر: AP

ہفتے کے روز ہونے والے مقابلوں میں سب سے زیادہ دلچسپ میچ بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ٹیم بائرن میونخ کا میونشن گلاڈباخ سے تھا۔ اس میچ میں نسبتا آسان سمجھی جانے والی اور پوائنٹس ٹیبل پر گیارہویں نمبر کی ٹیم میونشن گلاڈباخ نے بائرن میونخ سے میچ برابر کر کے سب کو حیران کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ہفتے روز کھیلے گئے دیگر میچز میں نیونبیرگ نے ڈورٹمنڈ سے دو کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست کھائی۔ شالکے نے ہیرتھا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ شالکے ایک مرتبہ پھر پوائنٹس کے لحاظ سے بائرن میونخ کے برابر آگئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر شالکے کے مقابلے میں بائرن میونخ کی برتری اب صرف گول اوسط کی بنیاد پر باقی ہے۔

Fußball Bundesliga Borussia Moenchengladbach Bayern München
میونشن گلاڈباخ نے بائرن میونخ کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیاتصویر: AP

ہفتے کے روز لیورکوزن نے ایک دوسرے میچ میں ہینوور کو تین صفر سے شکست سے دوچار کیا۔ فراینکفرٹ اور مائنز کا مقابلہ تین تین گولوں سے برابر رہا جبکہ بریمن نے کولون کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

32 ویں میچ ڈے میں ہفتے کے روز ہونے والے مقابلوں کے بعد پوانٹس ٹیبل پر بائرن میونخ 64 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ شالکے 64 ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ویردیر بریمن تیسرے نمبر ہے بریمن کے پوائنٹس 57 ہیں۔ لیورکوزن کے بھی پوائنٹس تو 57 ہی ہیں تاہم گول اوسط کی بنیاد پر اس کا نمبر چوتھا ہے۔ ڈورٹمند 56 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، شٹٹ گارٹ 53 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ہیمبرگ 48 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور وولفس برگ 46 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

بنڈس لیگا میں اب صرف دو میچ ڈے باقی بچے ہیں۔ اگلے دو میچوں میں بائرن میونخ یا شالکے کو کوئی بھی اپ سیٹ پوائنٹس ٹیبل کی حتمی پوزیشن کو واضح کر سکے گا۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : افسر اعوان