1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلہ دیش کے سفر سے متعلق جرمنی کی ایڈوائزری کیا ہے؟

22 جولائی 2024

جرمن دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش میں ملک گیر احتجاج کے درمیان شہریوں کو اس جنوب ایشیائی ملک کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکہ نے بھی پہلے ہی اسی طرح کی ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

https://p.dw.com/p/4iZo1
بنگلہ دیش کی فورسز
حکومت نے ملک بھر میں مسلح افواج کو تعینات کر دیا ہے، کیونکہ پولیس فسادات کو قابو کرنے میں ناکام رہی تھی۔ جمعرات کے روز سے ہی ملک میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد ہےتصویر: Rajib Dhar/AP Photo/picture alliance

جرمن دفتر خارجہ نے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اتوار کے روز وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا ایکس ایک پوسٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش میں، ''پرتشدد جھڑپوں کے بعد کرفیو لگا ہوا ہے اور انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند ہیں۔''

بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم بحالی کا عدالتی حکم مسترد کر دیا

جرمن حکومت کو اس بات کی توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں جنوبی ایشیائی ملک میں حالات مزید خراب ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ''احتجاج اور مظاہروں کے دوران 100 سے زائد افراد پہلے ہی ہلاک ہو چکے ہیں۔''

بنگلہ دیش: مظاہرین کے خلاف کرفیو نافذ، شہروں میں فوجی گشت

حکومت نے بنگلہ دیش میں پہلے سے موجود جرمن شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بحران کی تیاریوں سے متعلق فہرست میں اپنا اندراج کرائیں۔

بنگلہ دیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کیا ہے؟

یہ ایڈوائزری جمعے کے روز نئے کرفیو کے نفاذ کے فوراً بعد سامنے آئی۔ بنگلہ دیش میں ریزرویشن سسٹم کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے سبب افرا تفری کا ماحول ہے۔ کوٹہ سسٹم سول سروس کی نصف سے زیادہ پوزیشنیں مخصوص گروپوں کے لیے محفوظ رکھتا ہے۔

بنگلہ دیش: طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں ہلاک

 بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے اس نظام کو دوبارہ متعارف کرایا، جس کے بعد جولائی کے اوائل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے کیونکہ بہت سے نوجوانوں کو لگتا ہے کہ وہ اس کی وجہ سے نقصان میں ہیں۔

بنگلہ دیشی طلباء کوٹہ سسٹم کے خلاف کیوں ہیں؟

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اتوار کے روز اپنے ایک اہم فیصلے ریزویشن سسٹم کو کچھ حد تک کم کمزور کر دیا ہے۔ ملکی سپریم کورٹ نے  93 فیصد سرکاری ملازمتیں اہلیت پر مبنی نظام کے تحت مختص کرنے کا حکم دے دیا۔ تاہم، طلباء رہنما ان تبدیلیوں سے بظاہر مطمئن نہیں ہیں۔

بنگلہ دیش میں طلبہ کے مظاہرے جاری، موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

حکومت نے ملک بھر میں مسلح افواج کو تعینات کر دیا ہے، کیونکہ پولیس فسادات کو قابو کرنے میں ناکام رہی تھی۔ جمعرات کے روز سے ہی ملک میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ہفتے کے روز امریکیوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ واشنگٹن نے اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو بھی ملک سے نکالنا شروع کر دے گا۔

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے، تمام جامعات کی بندش کی ہدایت

اس دوران بھارت نے بنگلہ دیش میں زیرتعلیم سینکڑوں طالب علموں کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا ہے۔ مزید طلبہ کو بھارت لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں سے جڑا تنازعہ