1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھائی لینڈ میں نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا

ندیم گل15 دسمبر 2008

بنکاک میں تھائی پارلیمان نے آج پیر کے روز بالآخر نیا وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ ملکی سیاست میں اس پیش رفت سے ایک مرتبہ پھر یہ اُمید پیدا ہوگئی ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری سیاسی بحران شاید اب ختم ہوجائے۔

https://p.dw.com/p/GGfp
اسپیکر Chai Chidchob نے کہا: " Abhisitنے نصف سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، اس لیے وہ نئے وزیر اعظم ہوں گے۔"تصویر: AP

تھائی لینڈ کے ایوان زیریں میں پیر کے روز وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس کے نتیجے میں حزب اختلاف ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما Abhisit Vejjajiva اس سلطنت میں نئے سربراہ حکومت بن گئے ہیںِ۔ وہ ملک کے 27ویں وزیراعظم ہیں جبکہ گزشتہ چار ماہ کے دوران منتخب ہونے والے چوتھے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پارلیمانی اسپیکر Chai Chidchob نے کہا: " Abhisitنے نصف سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، اس لیے وہ نئے وزیر اعظم ہوں گے۔"

44 سالہ نومنتخب وزیراعظم کو 235 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل اور ملکی پولیس کے سابق سربراہ Pracha Promnog نے 198 ووٹ حاصل کیے۔ Promnog کو سابق حکمران جماعت پیپلز پاور پارٹی نے نامزد کیا تھا۔

Thailand Proteste Thaksin Anhänger
سابق حکمران جماعت پیپلز پاور پارٹی کے تقریبا ایک سو حامیوں نے بنکاک میں پارلیمان کے باہر مظاہرہ کیا۔تصویر: AP

اپنے انتخاب کے بعد Abhisit نے کہا کہ شاہی فرمان سے پہلے وہ اپنی پالیسیوں پر کوئی بات نہیں کریں گے۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا:"یہ پورے ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم تھائی لینڈ میں اتحاد اور اعتماد کی فضا بحال کریں۔ "

تھائی لینڈ میں ابھی دو ہفتے قبل ہی عدالت نے حکومتی جماعت کو تحلیل کر دینے کے احکامات جاری کیے تھے جبکہ وزیراعظم سمیت بعض دیگر رہنماؤں کے سیاست میں حصہ لینے پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ عدالتی فیصلہ People's Alliance for Democracy کی جانب سے اس طویل احتجاج کے دوران سامنے آیا تھا جب مظاہرین نے ایک ہفتہ سے زائد عرصہ تک بنکاک کے دو ہوائی اڈوں کا محاصرہ کیے رکھا تھا۔ اس کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ سیاح بنکاک میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ اس عرصے میں سیاحت پر انحصار کرنے والی تھائی لینڈ کی معیشت کو سخت دھچکا لگا تھا۔

Oppositionsführer Abhisit neuer Regierungschef in Thailand
تھائی لینڈ کے ایوان زیریں میں پیر کے روز وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئیتصویر: AP

Abhisit کے انتخاب سے ڈیموکریٹ پارٹی کو گزشتہ آٹھ سال میں پہلی مرتبہ اقتدار مل رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخاب کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما Abhisit ایک کمزور حکومتی اتحاد قائم کریں گے۔ یہ اُ‌مید بھی کی جارہی ہے کہ ملک میں اب سیاسی استحکام کی کوئی راہ نکل آئے گی۔

Sukhothai یونیورسٹی کے پروفیسر Thawee Suraritikul نے کہا کہ بے شمار مسائل نئی حکومت کا انتظار کر رہے ہیں اوران کے پہلے تین مہینے اہم ہوں گے۔

دوسری جانب سابق حکمران جماعت پیپلز پاور پارٹی کے تقریبا ایک سو حامیوں نے بنکاک میں پارلیمان کے باہر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ڈیموکریٹ پارٹی کے خلاف اور سابق وزیر اعظم Wongsawat Somchai کے حق میں نعرے لگائے۔