1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: معذور شہری ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم

24 ستمبر 2017

جرمنی میں قریب 85 ہزار افراد ووٹ ڈالنے نہیں جا سکتے، کیونکہ وہ معذور ہیں۔ یہ امر بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ اس بار الیکشن میں ایسے افراد اور ان کے گھر والوں نے اس امتیازی سلوک پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا۔

https://p.dw.com/p/2kbiW
Bayrischzell Wahllokal zur Bundestagswahl
تصویر: Getty Images/L. Preiss

ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی جرمنی میں وفاقی الیکشن سے قریب ایک ماہ قبل ووٹر لسٹ تیار کر لی گئی اور اس بار جرمنی میں اہل ووٹرز کی تعداد تقریباً 61.5 ملین بتائی گئی۔ یہ سب وہ جرمن شہری ہیں جن کی عمریں 18 برس یا اس سے زیادہ ہے۔

جرمن الیکشن، ووٹرز کون ہیں اور وہ کسے پسند کرتے ہیں؟

میرکل اور شلس کی ووٹرز کو لبھانے کی آخری کوشش

+++ جرمن الیکشن، پولنگ جاری: لائیو اپ ڈیٹس +++

جرمنی میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

آخر ان اہل ووٹروں میں معذور جرمن شہری کیوں شامل نہیں؟

 اس بارے میں دی جانے والی دلیل یہ ہے کہ معذوری کے شکار افراد جذباتی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور یہ با آسانی متاثر ہو جاتے ہیں۔ یعنی ان کے فیصلے ایک تندرست انسان کے مقابلے میں کمزور بنیادوں پر ہوتے ہیں اور انہیں مختلف سیاستدان اور پارٹیاں آسانی سے متاثر کر سکتی ہیں۔

دوسرے یہ کہ معذوروں تک اکثر سیاستدانوں اور ان کی پالیسیوں کے بارے میں ٹھوس حقائق نہیں پہنچ پاتے۔ ایک 29 سالہ جرمن شہری ژولیان ڈان سنڈروم کا شکار ہے۔ اس کے والدین ہمیشہ اس کے ساتھ ہوتے ہیں اور خود اس کی مکمل دیکھ بھال کیا کرتے ہیں۔

ژولیان اور اس کے والد کو اس امر پر سخت اعتراض ہے کہ اُسے ووٹنگ کے عمل میں شامل ہونے سے محروم رکھا گیا ہے۔ یہ دونوں معذوروں کے ووٹ ڈالنے پر پابندی کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔

ژولیان کے والد اس بات کو تسلیم نہیں کر پا رہے کہ اُن کے بیٹے کو ووٹنگ کے عمل سے خارج رکھا جائے۔ وہ یہ سوال اُٹھا رہے ہیں کہ اُن کے بیٹے کو صرف اس لیے ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا جا رہا ہے کہ زندگی کے کچھ معاملات میں اُسے دوسرے انسانوں کی مدد درکار ہوتی ہے۔

اُن کے بقول،’’ حق رائے دہی کا استعمال یا ووٹ ڈالنے کا حق دراصل ہر کسی کا بنیادی حق ہے اور یہ ناقابل انفساخ ہے۔ آخر یورپی یونین کے دیگر ممالک میں ووٹنگ کا حق سب کو حاصل ہو سکتا ہے تو جرمنی میں کیوں نہیں؟‘‘   

جرمنی گرچہ اقوام متحدہ کے معذوروں کے مساوی حقوق کے کنونشن پر دستخط کر چُکا ہے۔ یہ کنونشن ہر معاشرے کی عوامی زندگی میں معذوروں کو برابری کے حقوق کا یقین دلاتا ہے لیکن جرمنی میں ایسا کیوں نہیں؟ ژولیان اس پابندی کو کسی طور تسلیم نہیں کرنا چاہتا اور اُس کا اپنے علاقے کے سیاستدانوں سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ  اس قانون میں ترمیم لائیں۔

ژولیان کی فیملی کی طرح دیگر معذوروں کے اہل خانہ بھی معذوروں پر لگی ووٹ دینے کی پابندی کو ختم کرنے کی اپیل عدالت عُظمیٰ میں کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ژولیان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ’’کیا یہ بات انتہائی معیوب نہیں لگتی کہ جرمنی جیسی جمہوریہ میں جو سیاستدان نہیں کرتے وہ فیصلے وفاقی آئینی عدالت کرتی ہے‘‘۔