جرمنی میں یوِم مساجد تین اکتوبر کو منایا جاتا ہے
16 اکتوبر 2009جرمنی میں ہر سال تین اکتوبر کو تمام مساجد کے دروازے تمام شہریوں کے لئے کھول دئے جاتے ہیں۔ اُس دن غیر مسلموں کو اسلامی اقدار اور طریقوں کو جاننے کی دعوت دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہ اس طرح کے دعوت سے مغربی ممالک میں اسلام کا کیا امیج بن رہا ہے۔
جرمنی میں بھی رہائش پذیر زیادہ تر مسلمان پرامن اور بھائی چارے پر مبنی زندگی کو اسلام کا بنیادی پہلو تصور کرتے ہیں۔ اس غرض سے وہ جرمن معاشرے میں اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے اور یہاں اپنی زندگیوں کو اسلام کے مطابق گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ غیر مسلموں کو اپنی مذہبی فکر کے ساتھ ساتھ، مذہبی رسومات اور طور طریقوں سے آگاہ رکھنے کی بھی پوری کوشش کرتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک کوشش گزشتہ کئی سالوں سے کی جا رہی ہے، جس کے تحت یہاں جرمنی میں ہر سال اس سال بھی ایک طرح کا یوم مساجد منایا گیا۔
رپورٹ: انعام حسن
ادارت: امجد علی