جرمنی نے 'آزادی صحافت' کے تنازع پر ترک سفیر کو طلب کرلیا
24 مئی 2023برلن نے ترک سفیر کو بتایا کہ وہ آزادی صحافت کی خلاف ورزی کے ترکی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
آزادی صحافت کا یہ تنازع ہے کیا؟
گزشتہ ہفتے انقرہ نے فرینکفرٹ میں دو ترک نامہ نگاروں کو حراست میں لینے کے دعوے کے بعد جرمنی کے سفیر کو طلب کرلیا تھا۔
یہ دونوں نامہ نگار ترک روزنامہ صباح کے فرینکفرٹ بیورو کے لیے کام کرتے تھے۔
جرمن وزات خارجہ نے کہا کہ اس نے انقرہ کے سفیر کو مطلع کیا ہے کہ، "جرمن حکومت آزادی اظہار اور پریس کے ساتھ جرمنی میں عدلیہ کے حوالے سے ترک حکومت کے الزامات کی سختی سے مسترد کرتی ہے۔"
’دہشت گردوں کی مدد‘: ترکی میں چودہ صحافیوں کو سزائے قید
ایک مقامی جرمن وکیل نے اس بات کی تردید کی ہے کہ صحافی گرفتار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی اس جوڑے پر "ذاتی ڈیٹا کی خطرناک ترسیل" کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے ان صحافیوں کو "ہراساں کرنے اور دھمکانے" کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ "آزادی صحافت کے خلاف کارروائی" ہے۔
آزادی صحافت کا عالمی دن: فکری اختلاف کے لیے احترام کی ضرورت
ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ گرفتاریاں "جان بوجھ کر کی گئی کارروائی" تھی۔
صدر رجب طیب اردوآن کے میڈیا ڈائریکٹر فرحتین التون نے صحافیوں کی مبینہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے "صحافیوں کو خاموش کرنے کی جرمنی کی کوشش" قرار دیا اور "اس ملک میں پریس کی آزادی پر جبر" پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترکی میں انتخاب کا موسم
یہ تنازع ترکی میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ ایردوآن پہلے راونڈ میں گوکہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تاہم وہ اپوزیشن رہنما کمال کلیچدار اولو سے آگے رہے۔
اتوار کے روز اب ایک بار پھر دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔
ترک انتخابات: تیسری پوزیشن والے امیدوار کا ایردوآن کی حمایت کا فیصلہ
جرمنی میں مقیم ترک تارکین وطن بیرون ملک مقیم ترکوں کا تقریباً نصف ہیں، جنہوں نے انتخابات میں ووٹ دیا۔ ایردوآن کو جرمنی میں 65 فیصد ووٹ ملے۔
اخبارصباح کا تعلق ترکواز میڈیا گروپ سے ہے، جس کے ایردوآن کے خاندان سے تعلقات ہیں۔
ج ا/ ص ز (اے ایف پی، روئٹرز، ڈی پی اے)