1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ کے کپتان: گریم سمتھ زخمی، ایک روزہ سیریز سے باہر

2 جنوری 2009

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت چکی ہے۔ ایک ٹیسٹ رہ گیا جو تین جنوری سے شروع ہو گا۔ اِس کے بعد محدود اوورز کے مقابلوں میں جنوبی افریقہ کے کپتان کہنی کی چوٹ کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے۔

https://p.dw.com/p/GQWw
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان، گریم سمتھتصویر: AP

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے میلہ سڈنی شہر میں سج چکا ہے۔ اِس میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اِس احساس سے شریک ہے کہ وہ اگر جیت گئی تو ٹیسٹ رینکنک کی عالمی نمبر ایک آسٹریلیاکو وہ پیچھے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لے گی جب کہ آسٹریلوی ٹیم بہرحال اپنی بچی کُھچی عزت کو بچانے کی کوششوں میں ہے۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے لئے بُری خبر یہ یے کہ اُس کے اِن فارم بلے یاز اور کپتان گریم سمتھ اپنی کہنی کی پرانی چوٹ کے باعث سڈنی ٹیسٹ کے بعد واپس وطن لوٹ جائیں گے۔وہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران اب تک کھیلے گئے میچوں کے دوران بھی شدید درد میں مبتلا تھے اور ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے درد رفع کروانے والے انجیکشن لیتے رہے ہیں۔

Cricket - Großbild
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کا ایک منظر

ان کے واپس جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ کہنی میں شدید درد کا باعث بننے والی چوٹ کا مکمل علاج کروا سکیں کیونکہ فروری میں جنوبی افریقہ کوآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔ اور سمتھ کے ساتھ ساتھ ٹیم انتظامیہ کا خیال ہے کہ اُنہیں اُس سیریز کے لئے پوری طرح فٹ ہو نا ضروری ہے۔ تیسرے ٹیسٹ کے بعد جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ اور ٹونٹی ٹونٹی میچوں کے لئے باقاعدہ کپتان گریم سمتھ کے بغیر ہو گی۔ گریم سمتھ نے سن دو ہزار آٹھ میں ٹیسٹ میچوں میں سولہ سو سے زائد رنز بنائے ہیں۔

گریم سمتھ کو واپس جنوبی افریقہ پہنچ کراپنے درد کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اندرونی چوٹ کے لئے بلڈکارٹی زون انجکشن لگوانے ہیں۔

اُن کی جگہ ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی کپتانی جون بوتھا کریں گے۔ جو نئے کھلاڑی ہیں۔ اِس کے علاوہ تجربہ کار نیل میکنزی بھی ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔

جون بوتھا بینادی طور پر سپنر ہیں۔ اِس سے پہلے وہ ، جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کپتانی کا فریضہ کینیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے خلاف سرانجام دے چکے ہیں۔