1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی کوریا: سیم سنگ یونین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال

10 جولائی 2024

سیم سنگ ملازمین یونین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی انتظامیہ مزدوروں کے مطالبات پر بات کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آتی اس لیے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ یونین افراط زر کے پیش نظر تنخواہوں میں ساڑھے تین فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/4i5Uf
سیمسنگ یونین کے ملازمین
پیر سے شروع ہونے والی ہڑتال میں سیم سنگ کے 5000 سے زائد ملازمین شامل ہیں اور یونین نے اس میز ارکانکی شمولیت کا اعلان کیا ہےتصویر: Soo-hyeon Kim/REUTERS

جنوبی کوریا کی معروف کمپنی 'سیم سنگ الیکٹرانکس' کے ملازمین کی نمائندگی کرنے والی ایک یونین نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اب اس نے ''غیر معینہ مدت کی'' ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی سیم سنگ الیکٹرانکس یونین کی پہلی ہڑتال

اس سے قبل نیشنل سیم سنگ الیکٹرانکس یونین (این ایس ای یو) نے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ٹیکنالوجی کی اس بڑی کمپنی کی تاریخ میں ملازمین کی جانب سے یہ سب سے بڑی ہڑتال ہے۔

گوگل کو چار ارب یورو سے زائد جرمانہ، نئی یورپی امریکی کشیدگی

کمپنی نے رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں آپریٹنگ میں کافی کمی کی پیش گوئی کی تھی، جس کے بعد اس ہڑتال کا اعلان ہوا ہے۔

ہڑتال کے بارے میں ہمیں کیا معلوم ہے؟

ملازمین کی یونین این ایس ای یو کا کہنا کہ چونکہ کمپنی کی انتظامیہ نے بات چیت کے لیے آمادگی کا کوئی اشارہ نہیں دیا، اس لیے اس نے ہڑتال میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

فائیو جی نیٹ ورک لانچ کرنے والا دنیا کا اولین ملک

یونین نے اپنے ایک بیان میں کہا، '' یہ جاننے کے بعد کہ انتظامیہ بات کرنے پر آمادہ نہیں ہے، (ہم) 10 جولائی سے دوسری غیر معینہ مدت کے لیے عام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔'' اس نے کہا کہ بنیادی تنخواہ میں 3.5 فیصد اضافے کے مطالبات پر اس نے نظر ثانی کی ہے اور اس کے ساتھ ہی یونین کے قیام کے دن کی تعطیل کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

یونین کے نائب صدر لی ہیون کک لی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ انتظامیہ نے تین فیصد اضافے کی پیشکش کی تھی، لیکن یونین اپنے مطالبات کو مہنگائی کی بہتر عکاسی سمجھتی ہے۔

سامسنگ کو دنیا کی بڑی ٹیک کمپنی بنانے والا شخص - لی کُن ہی

این ایس ای یو کے تقریباً 30,000 اراکین ہیں، جو جنوبی کوریا میں واقع کمپنی کی افرادی قوت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہے۔

پیر سے شروع ہونے والی ہڑتال میں سیم سنگ کے 5000 سے زائد ملازمین شامل ہیں۔ این ایس ای یو نے مزید کارکنوں پر بھی اس بات کے لیے زور دیا ہے کہ وہ ''لوگ جو تذبذب کا شکار ہیں، لیبر ایکشن میں شامل ہوں۔''

یونین نے کہا، ''ہمارے اہداف اور فتح کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کے عزم کی ضرورت ہے۔ آئیے ہم اپنے حقوق کے تحفظ اور ایک بہتر مستقبل بنانے کے لیے اپنی طاقت کو متحد کریں۔''

ہڑتال سے پیداوار متاثر نہیں ہو گی

 سیم سنگ کمپنی کی انتظامیہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ یونین کے اس ہڑتال سے کمپنی کی پیداواری عمل میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔

سیم سنگ کے ترجمان نے کہا کہ 'سیم سنگ الیکٹرانکس' اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پروڈکشن لائنز میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے کہا، ''کمپنی یونین کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ گفت و شنید کرنے کے لیے پرعزم ہے۔''

اس دوران لی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ یونین کو معلوم ہے کہ ہڑتال نے کچھ چپ لائنوں میں پیداوار کو متاثر کیا ہے۔

یونین نے ایک بیان میں کہا، ''بالآخر وہ گھٹنے ٹیک کر مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔ ہمیں فتح کا پورا یقین ہے۔"

 ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)

ایپل اور دیگر کمپنیاں فون کی مرمت کو مشکل کیوں بنا رہی ہیں؟