1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دلائی لامہ نے میوزک البم ’اِنر ورلڈ‘ ریلیز کر دی

6 جولائی 2020

بدھ مت کے ماننے والوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے اپنی 85ویں سالگرہ پر اپنی اولین میوزک البم ریلیز کی ہے۔ اس البم میں انہوں نے ’خوشی کے اصل ماخذ‘ کے بارے میں پیغام دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3eqi2
Dalai Lama I Album I Inner World
تصویر: picture-alliance/abaca

بدھوں کے روحانی پیشوا کے بقول، ''میری زندگی کا واحد مقصد ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے میوزک البم کے ذریعے مزید بہت زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچ سکتا ہے کہ 'خوشی کا اصل منبع گرم جوشی اور دوسروں کے لیے فکرمندی ہے۔‘

دلائی لامہ جن کا پیدائشی نام لاہمو دندروف ہے جبکہ انہیں تینزن گیاستو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ پیغام آج چھ جولائی کو اپنی البم 'اِنر ورلڈ‘ یا اندر کی دنیا کی ریلیز کے موقع پر دیا۔

'دلائی لامہ کو دنیا کا سربراہ ہونا چاہیے‘

چودھویں دلائی لامہ کی اس میوزک البم کا مقصد انسانیت کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اس کی تیاری میں پانچ برس لگے اور اس میں 11 ٹریکس ہیں جن میں تعلیمات اور منتروں کو میوزک کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ہندو اور بدھ مت میں منتر وہ متبرک الفاظ یا جملے ہوتے ہیں جو عبادت یا مراقبے کے دوران پڑھے جاتے ہیں اور جن کا مقصد روحانی طاقت عطا کرنا ہے۔

اس سی ڈی میں بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے اپنی آواز میں منتر پڑھے ہیں۔ ان کے ماننے والوں کی نظر میں یہ گیان دھیان کا انتہائی زبردست تجربہ ہے۔ اس البم کے ایک گیت میں جو پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے اور آن لائن بھی دستیاب ہے، دلائی لامہ محبت اور الفت کا قدیم منترا 'اوم مانی پدمے ہم‘ خود اپنی ہی آواز میں پڑھ رہے ہیں۔

تبتیوں کی چین کے خلاف بغاوت کے ساٹھ سال

تبتی نئی دہلی میں چین مخالف ریلی نہیں نکال سکیں گے

دلائی لامہ کے حوالے سے بھارت کے مؤقف میں تبدیلی؟

سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں نے اس کی خوب تعریف کی اور ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ دلائی لامہ کو دنیا کا سربراہ ہونا چاہیے جبکہ ایک اور صارف نے دنیا کی مشکلات میں امید کا احساس قرار دیا۔

Tibet Aufstand 1956 Mönche legen Waffen nieder
تبت میں 1959ء کے دوران بیجنگ حکومت کے خلاف شروع ہونے والی بغاوت کے بعد دلائی لاما فرار ہو کر بھارت چلے گئے تھے۔تصویر: Getty Images/AFP

دلائی لامہ بھارتی علاقے دھرم شالہ میں ایک جلاوطن حکومت کے سربراہ بھی ہیں۔ چینی علاقے تبت میں 1959ء کے دوران بیجنگ حکومت کے خلاف شروع ہونے والی بغاوت کے بعد دلائی لاما فرار ہو کر بھارت چلے گئے تھے۔ انہوں نے بھارتی علاقے دھرم شالا پہنچ کر ایک جلاوطن حکومت کی بنیاد رکھی تھی۔ اس پیش رفت سے نو برس قبل چینی فوجیوں نے تبت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

ا ب ا / ک م (سوزانے کورڈز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید