1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

دوسری ’پاکستان سپر لیگ‘ کے ہنگامہ خیز میچ شروع ہونے کو

بینش جاوید
9 فروری 2017

دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے مقابلے دوسری مرتبہ منعقد ہو رہے ہیں۔ پی ایس ایل کے نام سے مشہور ان سالانہ مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں نامور گلوکار پرفارم کریں گے۔

https://p.dw.com/p/2XDWd
Pakistan Super League Trikots PSL Tshrts Display in Market
تصویر: picture-alliance/Zumapress/Z. Abbasi

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمے، کوئٹہ گلیڈ یئیٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹد کی ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ پی ایس ایل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا،’’ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں نامور بین الاقوامی گلوکار شیگی بھی پرفام کریں گے۔ شیگی کے علاوہ شہزاد رائے اور علی ظفر بھی اپنی موسیقی سے کئی لاکھ افراد کو انٹرٹینمنٹ فراہم کریں گے۔‘‘

ایک روز قبل علی ظفر، شہزاد رائے، فہد مصطفیٰ، نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شیگی نے کہا تھا،’’ میرا کرس گیل کے ساتھ کافی پرانا رشتہ ہے، وہ جمیکا میں میرے پڑوسی تھے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں پی ایس ایل میں اپن فن کا مظاہرہ کروں گا۔‘‘

کیون پیٹیرسن، کرس گیل، ایون مورگن اور ڈیرن سیمی جیسے بڑے نام اگلے چند ہفتوں تک دبئی اور شارجہ کی رونقیں بڑھا دیں گے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دنیا کے اعلیٰ ترین کرکٹرز اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ یہ مقابلے پاکستان میں بھی بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کو انتظار ہے، افتتاحی میچ کا، جو جمعرات کی شام افتتاحی تقریب کے فوراً بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمے کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کا فائنل میچ پانچ مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔