شمالی آئر لینڈ کے وہ مقامات، جہاں گیم آف تھرونز فلمائی گئی
شمالی آئر لینڈ کے وہ مقامات، جہاں گیم آف تھرونز کی شوٹنگ کی گئی، اس سیریز کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ فائنل سیزن کا آغاز ہو رہا ہے اور شمالی آئرلینڈ میں سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
قلعہ وارڈ
گیم آف تھرونز میں یہ سٹارک خاندان کا ونٹر فیل محل ہے۔ جب وارڈ قلعے میں شوٹنگ نہیں ہو رہی ہوتی تو یہ سیاحوں کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔ سیاح یہاں فلمی کردار کے مطابق لباس پہن کر نیزا بازی بھی کر سکتے ہیں اور تلوار تھامے لڑائی بھی۔ اس کے بعد وہ شاہانہ انداز میں کھانا بھی کھا سکتے ہیں۔
آڈلیز فیلڈ
اس قلعے کے ساتھ ہی آپ ایک اور جگہ دیکھ سکتے ہیں، جہاں فلم کی شوٹنگ کی گئی۔ لینیسٹرز کے خلاف مہم کے بعد راب سٹارک آڈلی میں ایک کیمپ لگاتا ہے۔ وسپرنگ ووڈ میں جنگ کے بعد وہ جیمی لینسٹر کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ دیر میں راب ایک سازش کا حصہ بنتا ہے اور ’ریڈ ویڈنگ‘ میں قتل کر دیا جاتا ہے۔
ٹولی مور فاریسٹ
ایک گھنٹے کی مسافت پر ٹولی مور فاریسٹ ہے۔ یہاں ونٹر فیل کے بہت سے سین فلمائے گئے ہیں۔ اس پارک میں سٹارک خاندان کے بچوں کو بھیڑیے کے بچے مل جاتے ہیں۔ گیم آف تھرونز کے مداحوں کو اس پارک کا دورہ ضرور کرنا چاہیے۔
ڈارک ہیجز
ڈارک ہیجز کے درمیان سٹرک کم ہی خالی دکھتی ہے۔ دن میں یہاں گاڑیوں اور سیاحوں کی بسوں کا ہجوم نظر آتا ہے۔ ’گیم آف تھرونز ‘ میں یہ سٹرک شمال میں بادشاہ کے پاس لے جاتی ہے۔ اپنے والد کے انتقال کے بعد آریا شہر سے اسی سڑک کے ذریعے بھاگ جاتی ہے۔
کسھنڈن غار
گیم آف تھرونز کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ ان غاروں میں کی گئی۔ یہاں ‘ریڈ پریسٹیس میلیزانڈے‘ ایک عجیب و غریب تخلیق کو جنم دیتی ہے، جو آگے جا کر رینلی باراتھیو کو ہلاک کر دیتی ہے۔
شیلاناوگی ویلی
اس وادی میں بھی بہت سے سین فلمائے گئے ہیں۔ گیم آگ تھرونز میں ڈوتھراکی سمندر ایسوس کے مشرق میں واقعہ ہے۔
پورٹسٹیوارٹ سٹرینڈ
پورٹسٹیوارٹ کے ساحل کو شمالی آئرلینڈ کا خوبصورت ترین ساحل تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں جیمی لینیسٹر اور سیر برون مارٹیل گارڈز کے ساتھ ایک معرکہ لڑتے ہیں۔ ان کا مقصد اغوا شدہ مائرسیلا کو بادشاہ کے پاس واپس لانا ہے۔
بالین ٹوئے
ویسٹیروس کے مغرب میں آئرن جزیرے کا دورہ کرنا ممکن ہے۔ گیم آف تھرونز میں بالین ٹوئے کی بندرگاہ آرین بندرگاہ میں پائیک کا کافی اثر و رسوخ ہے۔ اس جگہ کے علاوہ دیگر دیہاتوں میں بھی اس فلم کی شوٹنگ کی گئی ہے۔
لیری بین
رینلی بارا تھیون نے سٹروملینڈز میں اپنا کیمپ لگایا ہے۔ کھیل کے دوران برینی آف ٹارتھ لوراس ٹائریل کو شکست دے دیتی ہے اور اس کا نام رینلی کنگز گارڈ رکھ دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد یہ اس سیریز کی مرکزی کردار بن جاتی ہے۔ یہ سیریز کے سیزن آٹھ میں بھی شامل ہو گی۔
ڈاؤن ہل بیچ
ڈریگن سٹون شمالی آئرلینڈ کے پہاڑی سلسلے پر واقعہ ہے۔ کامیاب بغاوت کے بعد ہاؤس آف ٹارگارین کی سابقہ آبائی نشست کچھ وقت کے لیے باراتھیونز کی ملکیت بن جاتی ہے۔