1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فلپائن: کرسمس تقریبات میں شرکت کے لیے جانے والی بس کو حادثہ

شمشیر حیدر روئٹرز
25 دسمبر 2017

فلپائن کے شمالی حصے میں ایک مسافر بس کے ایک ویگن سے ٹکرانے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ لوگ ایک معروف چرچ میں کرسمس کی عبادت میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

https://p.dw.com/p/2pukX
Twitter Busunglück bei Agoo - Philippinen
تصویر: Twitter/The Philippine Star

فلپائنی پولیس کے مطابق ویگن کے مسافر ایک معروف چرچ میں ہونے والی کرسمس کی عبادت میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

فلپائن ميں کشتی کا حادثہ، درجنوں ہلاک

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ’جیپنی‘ کے نام سے جانی جانے والی ایک مقامی ساختہ مسافر وین سامنے سے آنے والی ایک بس سے ٹکرا گئی۔  پولیس سربراہ کے مطابق آگو نامی شہر کے قریب پیر کو علی الصبح ہونے والے اس حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ویگن کے مسافر تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں جب کہ بس میں سوار 17 افراد زخمی ہوئے۔

Philippinen Jeepney
مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’جیپنی‘ نامی مسافر گاڑیاں فلپائن میں عوامی نقل و حرکت کے لیے کافی مقبول ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/S. Reboredo

فلپائنی پولیس کے سربراہ روئے ویلانوئیوا کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’امکان یہ دکھائی دیتا ہے کہ جیپنی کے ڈرائیور نے کسی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس سے ٹکرا گئی۔‘‘

مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’جیپنی‘ نامی مسافر گاڑیاں فلپائن میں عوامی نقل و حرکت کے لیے کافی مقبول ہیں۔ تاہم ان گاڑیوں میں مسافروں کی حفاظت کا بندوبست نہ ہونے کے برابر ہے۔

دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار خصوصی سکیورٹی کے سائے میں