1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معروف شخصیات بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث، تحقیقات جاری

کشور مصطفیٰ4 اگست 2015

ایک امریکی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ اُسے دو ہزار گیارہ میں ایک سابق برطانوی وزیر اعظم اور دیگر معروف شخصیات کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کے الزامات کے بارے میں تحقیق کرنے پر برطانیہ سے نکال دیا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/1G9yN
تصویر: picture-alliance/empics

لندن کی نشریاتی کمپنی LBC کی طرف سے منگل کو سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے شایع ہونے والے ایک ہفت روزہ اخباری جریدے Newsweek کی صحافی لی مک گراتھ گُڈ مین 2011 ء میں فرانس اور برطانیہ کے ساحلی علاقوں کے نزدیک واقع جزیرے Jersey کے ٹیکس سے بچنے کے لیے ایک محفوظ ٹھکانے کی حیثیت سے کردار کے بارے میں تحقیق کر رہی تھیں۔ اس دوران زور و شور سے بحث کا موضوع بننے والا وہ اسکینڈل اُن کی توجہ کا مرکز بن گیا جس سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ سابق برطانوی وزیر اعظم ایڈورڈ ہیتھ اور چند دیگر معروف شخصیات جزیرے Jersey کے بچوں کی نگہداشت کے ایک مرکز میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

امریکی صحافی لی مک گراتھ گُڈ مین ستمبر2011 ء میں ایک درست پاسپورٹ اور قانونی ویزے کے ساتھ دوبارہ برطانیہ پہنچیں تو انہیں ہیتھرو ایئرپورٹ پرسرحدی انتظامیہ کے اہلکاروں نے روک دیا تھا۔ اس امریکی صحافی کو پوچھ گچھ کے بعد برطانیہ سے نکال دیا گیا اور ان کے 500 روز تک اس یورپی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ لی مک گراتھ گُڈ مین کہتی ہیں، ’’آپ کو اس بات پر تعجب ہوگا کہ برطانوی اہل کار آپ کو خوف زدہ کرنے کے لیے کس قدر زحمت اُٹھاتے ہیں۔ مجھے لگا کہ یہ مجھے ڈرانا، دھمکانا چاہتے ہیں‘‘۔

Emotionen Kindesmisshandlung Gewalt Kind Eltern
جنسی زیادتی کے شکار بچے ذہنی مریض بن جاتے ہیںتصویر: Fotolia/godfer

بعد ازاں سرحدی اہل کاروں نے کہا کہ امریکی صحافی لی مک گراتھ گُڈ مین کو برطانیہ سے اس لیے نکالا گیا تھا کیوں کہ پولیس کے خیال میں گُڈ مین اپنے قیام کے ویزے کی میعاد سے زیادہ دیر تک برطانیہ میں رُکنا چاہتی ہیں۔

مک گراتھ گُڈ مین، جنہیں 2013 ء میں نیا ویزا جاری کر دیا گیا تھا، کا کہنا ہے کہ انہیں سابق برطانوی وزیر اعظم ایڈورڈ ہیتھ کے بارے میں بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی افواہوں کا علم تھا۔ اُن دنوں ہیتھ اکثر و بیشتر بادبانی کشتی پر سیر کے لیے الصبح جزیرے Jersey آیا کرتے تھے۔ گُڈ مین کہتی ہیں، ’’مجھے اس جزیرے پر آباد باشندوں میں ہونے والی چہ مگوئیوں سے یہ اندازہ ہوا کہ برطانوی وزیرایڈورڈ ہیتھ بچوں کی نگہداشت کے مرکز سے بچوں کو اپنی کشتی پر اپنے ساتھ لے جایا کرتے تھے اور اطلاعات کے مطابق وہ بچے کبھی واپس نہیں آ سکے‘‘۔

Pädophilie-Skandal in Lissaboner Waisenhaus
بہت سے معاشروں کے یتیم خانوں میں بچوں کو جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہےتصویر: AP

دریں اثناء منگل کو جزیرے Jersey کی پولیس نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ سابق وزیر ااعظم ایڈورڈ ہیتھ پر لگے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ چار سال تک اس جزیرے پر تعینات پولیس نے 2011 ء مارچ کو جزیرے جرسی کے کیئرسینٹر کے بارے میں ایک آزاد تحقیقات شروع کر دی تھی۔ جزیرے جرسی پر بچوں کی نگہداشت کے مراکز میں مبینہ طور پر بچوں کے ساتھ ہونے والے استحصال کے بارے میں پولیس نے چار سال تک تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا اُس کے بعد پولیس نے ایک آزاد تحقیقات کی مہم شروع کی تھی۔

یہ پبلک انکوائری جاری ہے جس کا مطلب اس امر کا کھوج لگانا ہے کہ مذکورہ جزیرے پر بچوں کی نگہداشت کے نظام میں اتنے سالوں تک کیا نقص موجود رہا، نیز جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں اور اُن کے لواحقین کی طرف سے اُٹھائے جانے والے سوالات کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔