انڈونیشیا میں ایک حکومتی ٹیم نے کئی برسوں کی تحقیق سے پتہ چلانے کی کوشش کی ہے کہ اس جزیرہ نما ملک میں کل کتنی مساجد ہیں۔ مسلم آبادی کے لحاظ سے دنیا کے اس سب سے بڑے ملک میں اس تحقیق کا مقصد یہ معلوم کرنا بھی تھا کہ آیا کسی مسجد میں انتہا پسندانہ نظریات کا پرچار تو نہیں کیا جا رہا-