1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ناروے: شامی شخص کا بیوی اور ایک دوسرے آدمی پر چاقو سے حملے

20 مئی 2022

ناروے میں ایک مشتبہ شامی شخص نے ایک گاؤں میں چاقو سے حملے کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان حملوں میں مبینہ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک دوسرے مرد کو زخمی کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4Bdk0
Norwegen | Angriff in Nore | Region Numedal
تصویر: Lise Aserud/REUTERS

چاقو سے حملے جنوب مشرقی ناروے کی پہاڑیوں میں واقع وادی نومیڈال کے ایک گاؤں نورے اوگ اوڈال میں کیے گئے۔ تین ہزار نفوس پر مشتمل اس گاؤں کو پرسکون اور خوبصورت قرار دیا جاتا ہے۔

مشتبہ ملزم کو موقع واردات پر سے پہلے لوگوں نے اپنی گرفت میں لیا اور بعد میں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ مقامی پولیس نے چاقو کے حملوں کے محرکات جاننے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابھی تک پولیس نے مبینہ حملہ آور کی شناخت کے  بارے میں کچھ بھی ظاہر نہیں کیا ہے۔

ناروے: تیر کمان سے حملے میں پانچ افراد ہلاک

حملہ آور اور متاثرین

پولیس نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور کے چاقو سے کیے گئے وار سے زخمی ہونے والی خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک قریبی قدرے بڑے شہر کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

Norwegen | Angriff in Nore | Region Numedal
مشتبہ ملزم کو موقع واردات پر سے پہلے لوگوں نے اپنی گرفت میں لیا اور بعد میں پولیس نے اسے حراست میں لے لیاتصویر: Lise Aserud/REUTERS

اس زخمی خاتون کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں۔ دوسرے زخمی ہونے والے کا بھی حملہ آور سے بظاہر کوئی تعلق یا رشتہ معلوم نہیں ہو سکا لیکن اس کے زخم شدید نوعیت کے نہیں تھے۔

نارویجین میڈیا اور عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور طبی عملہ جب وقوعہ پر پہنچا تھا تب خاتون کا بہت زیادہ خون بہہ کر ایک چھوٹے تالاب کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ مبینہ حملہ آور اور زخمی عورت کے درمیان خاندانی تعلق موجود تھا۔ پولیس انسپیکٹر کا اشارہ حملہ اور کی زخمی بیوی کی جانب تھا۔ یہ ایک شامی خاندان ہے۔

ایک اور پولیس اہلکار کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور وہ بھی معمولی زخمی ہے لیکن اتنا شدید نہیں کہ اسے ہسپتال میں داخل کروایا جاتا۔

حملہ آور پولیس کی نگاہ میں پہلے سے تھا

نارویجین ٹیلی وژن نیٹ ورک ٹی وی ٹو کے مطابق مبینہ حملہ آور کے خلاف پولیس پہلے سے تفتیش جاری رکھے ہوئے تھی۔ اس شامی حملہ آور کو گزشتہ برس نومبر میں خاندانی استحصال کرنے کے جرم میں پولیس نے اپنی تفتیش میں شامل کیا تھا۔

اوسلو دہشت گردانہ حملے کی دسویں برسی، یادگار تاخیر کا شکار

جنسی استحصال کے جرم کے خلاف مبینہ حملے آور نے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا تھا اور پولیس اس کا احترام کر رہی تھی اور اب گرفتاری کی وجہ جرم کی نوعیت کا تبدیل ہونا بتایا گیا ہے۔

Norwegen | Stabkirche von Flesberg | Numedal
چاقو سے حملے جنوب مشرقی ناروے کی پہاڑیوں میں واقع وادی نومیڈال کے ایک گاؤں نورے اوگ اوڈال میں کیے گئےتصویر: Christian Handl/imageBROKER/picture alliance

حملہ آور نے اپنی بیوی پر چاقو کے وار گھر سے باہر ایک شاپنگ اسٹور اور ہائی اسکول کے درمیان واقع بس اسٹاپ کے قریب کیا۔ نارویجین میڈیا کے مطابق حملہ آور کو موقع واردات پر ایک کوچ کے ڈرائیور اور چند طلبہ نے مِل کر قابو کیا۔ اس دوران پولیس اور ہنگامی ایمبولینس کو بھی طلب کر لیا گیا تھا۔

ناروے: مسجد فائرنگ واقعے کے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، پولیس

نومیڈال کا علاقہ کونگز برگ کے شمال میں ہے۔ کونگز برگ میں گزشتہ برس اکتوبر میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا تھا۔ اس حملے کا ملزم نفسیاتی عارضے کا شکار ہے اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی انیس مئی کو شروع کر دی گئی ہے۔

ع ح/ ک م  (اے ایف پی)