1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

26 اکتوبر 2017

ایک پاکستانی عدالت نے ملک کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ ان کے یہ وارنٹ پاناما پیپرز کے حوالے سے بدعنوانی کے الزامات کے تحت جاری کیے گئے ۔

https://p.dw.com/p/2mWKy
Pakistan Premierminister Nawaz Sharif
تصویر: Reuters/C. Firouz

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف ایک اور مشکل میں گرفتار ہو گئے ہیں۔ ان کے وکلاء کے مطابق احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزامات کے تحت ان کی گرفتاری کے وارنٹ آج جمعرات 26 اکتوبر کو جاری کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ وارنٹ گرفتاری پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم احتساب عدالت کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔ نواز شریف کے وکلاء میں سے ایک ذاکر خان نے اے ایف پی کو بتایا، ’’احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کے خلاف آج بدعنوانی کے دو مبینہ مقدمات میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت تین نومبر کو آئندہ پیشی تک برخواست کر دی گئی۔‘‘

Pakistan Maryam Nawaz Sharif, Tochter des Premierministers
نوازشریف، ان کے دو بیٹے حسن اور حسین نواز، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد محمد صفدر رقوم کی غیر قانونی طور پر ملک سے باہر منتقلی اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔تصویر: Reuters/F. Mahmood

پاکستانی سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو ایک طویل عدالتی کارروائی کے بعد رواں برس جولائی میں وزیر اعظم کے عہدے اور سیاست کے لیے نا اہل قرار دے دیا تھا۔ وہ آج کل لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کا علاج کرا رہی ہیں۔

نوازشریف، ان کے دو بیٹے حسن اور حسین نواز، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد محمد صفدر رقوم کی غیر قانونی طور پر ملک سے باہر منتقلی اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔