1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیا ایرانی قانون سزائے موت کے قیدیوں کی زندگی بچا لے گا

عنبرین فاطمہ نیوزایجنسیاں
31 جولائی 2017

ایرانی پارلیمان ایک نئے قانون پر بحث کر رہی ہے، جس کے تحت منشیات کے اسمگلروں کو سنائی گئی موت کی سزائیں ان کے لیے عمر قید میں بدل دی جائیں گی۔

https://p.dw.com/p/2hSbW
El Salvador Gefangene
تصویر: Reuters/J. Cabesas

پیر کے روز ایرانی خبر رساں اداروں کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت کا حکم پانے والے پانچ ہزار قیدی موجود ہیں اور اگر یہ بل منظور ہو گیا، تو ان کی سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ یہ مسودہء قانون ابھی اپنی ابتدائی شکل میں پارلیمان میں بحث کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ مسودہ اپنی حتمی شکل میں سامنے آ جائے گا۔