1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف کے دورہء لندن پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

عاطف توقیر13 اپریل 2016

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لیے لندن چلے جانے کو پاناما پیپرز میں ان کے بچوں کے نام سامنے آنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے اس دورے پر صارفین کا ردعمل ٹرینڈ کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/1IUeZ
Pakistan - Premierminster Nawaz Sharif
تصویر: Getty Images/S. Gallup

پاکستان بھر میں وزیراعظم نواز شریف کے ایک ایسے وقت پر دورہ لندن روانہ ہونے پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ جب انہیں اپوزیشن کی طرف سے پاناما پیپرز میں ان کے بچوں کے نام سامنے آنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور ان سے مستعفی ہونے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اہم وہ ٹائمنگ یا وقت بھی ہے، جب یہ اچانک دورہ کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ علالت ایک بہانہ ہے دراصل نواز شریف برطانیہ میں سابق صدر اور سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری سے ملاقات چاہتے ہیں۔

پاناما پیپرز میں نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز شریف کا نام بھی شامل ہے۔ بدھ کی صبح مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں نواز شریف کی اپنی والدہ کے ہاتھ چومتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں لکھا تھا، ’’میرے والد میری دادی کے ہاتھ چومتے ہوئے روانگی سے قبل ان سے اپنی صحت کے لیے دعائیں لے رہے ہیں۔‘‘

مریم نواز شریف کی ٹوئٹ کے جواب میں ایک مقامی نشریاتی ادارے سے وابستہ رانا جاوید اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہتے ہیں، ’’پاکستان کے منتخب وزیراعظم کی صحت کے لیے دعائیں۔‘‘

ایک پاکستانی صحافی عامر ضیا اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھتے ہیں

پاکستان میں بدھ کے روز بھاگ نواز بھاگ کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف کاشف خان کا کہنا ہے، ’’جیسی عوام ویسے لیڈر، لیکن ان کرپٹ لیڈرز کے بہت برے دن آنے والے ہیں۔‘‘