ملیے بورس پیترووِچ سے، جو ہفتے میں دو مرتبہ ایک پرانی ریل گاڑی چلاتے ہیں۔ بورس کی یہ ٹرین روس کے جنگلاتی علاقے تائیگا میں واقع سوئیگا نامی گاؤں کے عمر رسیدہ رہائشیوں کے لیے آمدورفت کا واحد ذریعہ ہے۔ پیترووِچ ان بوڑھے افراد کے لیے نہ صرف ضروری سامان پہنچاتے ہیں بلکہ ان کو اپنے ساتھ قریبی شہر کی سیر بھی کراتے ہیں۔