1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹیپکو کے لیے مالی تعاون کا اعلان

13 مئی 2011

جاپانی حکومت نے فوکوشیما جوہری پلانٹ کے منتظم ادارے ٹیپکو کے لیے ایک امدادی منصوبہ بنایا ہے۔ اس کا مقصد اس ادارے کو جوہری حادثے کے نتیجے میں پہنچنے والے مالی نقصان کے تناظر میں مدد فراہم کرنا ہے۔

https://p.dw.com/p/11FG6
تصویر: AP

ٹوکیوحکام نے ایک جانب ٹیپکو کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے تو دوسری طرف مزید کسی نئے جوہری حادثے سے بچنے کے لیے ایک اور ایٹمی پلانٹ کو بند کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس مد میں فوکوشیما کے منتظم ادارےکو اربوں ڈالر دیے جائیں گہ تاکہ وہ اس جوہری حادثے سے متاثر ہونے والوں کے نقصانات کا مالی ازالہ کر سکے۔11 مارچ کو آنے والے زلزلے کے بعد اور سونامی لہروں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے پس منظر میں فوکوشیما کے جوہری پلانٹ کے اطراف 20 کلومیٹر کا علاقے تابکاری پھیلنے کی وجہ سے خالی کرا لیا گیا تھا، جس سے تقریباً 80 ہزار افراد اپنا گھر بار اور کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

ٹوکیو میں حکومتی انتظامیہ کی جانب سے ٹیپکو کو مالی تعاون فراہم کرنے کے فیصلے کا مقصد معاشی منڈی کو مستحکم رکھنا بھی ہےکیونکہ ٹیپکو بجلی فراہم کرنے والی ایشیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور جاپان میں10بنیادی اشیائے ضرورت فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ بھی۔ اسی طرح ٹیپکو کے 62 ٹریلین ین کےکارپوریٹ بانڈز بھی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

Fukushima Bilder der T-Hawk Drone
ٹیپکو بجلی فراہم کرنے والی ایشیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔تصویر: AP

جاپانی حکومت کی جانب سے ٹیپکو کو مالی تعاون فراہم کرنے کے فیصلے کے لیے پارلمیان سے منظوری حاصل کرنا لازمی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تحفظات بھی پائے جاتے ہیں۔ متعدد ارکان پارلمیان نے جوہری بحران سے نمنٹنے کے حوالے سے ٹیپکو کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ناقدین کے مطابق حکومت کو شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر رقم خرچ کرنی چاہیے، نہ کہ ٹیپکو کے شیئر ہولڈرز اور بانڈ کوبچانے کے لیے۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: مقبول ملک