1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی فلمساز شرمین عبید نے دوسرا آسکر ایوارڈ جیت لیا

29 فروری 2016
https://p.dw.com/p/1I3vs
شرمین عبید
تصویر: Reuters/M. Anzuoni

پاکستانی خاتون فلمساز شرمین عبید چنائے نے بہترین شارٹ ڈاکومنٹری فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ان کی فلم ’گرل اِن دا ریور: دی پرائس آف فارگیونیس‘ پر دیا گیا ہے۔ یہ فلم پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ اسٹیج پر آسکر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شرمین کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے یہ فلم دیکھنے کے بعد کہا ہے کہ وہ ملک میں ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے حوالے سے قانون کو تبدیل کریں گے۔ خاتون فلمساز کے مطابق یہ فلم کی طاقت ہے۔ شرمین عبید نے 2012ء میں اپنی 40 منٹ دورانیے کی فلم ’سیونگ فیس‘ پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ اُس فلم میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے جرم کو موضوع بنایا گیا تھا۔