1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پوٹن اپنے ہمراہ کتا مجھے خوفزدہ کرنے کے لیے لائے تھے، میرکل

4 دسمبر 2024

سابقہ جرمن چانسلر کے مطابق پوٹن شروع میں ان سے جھوٹ نہیں بولتے تھے لیکن بعد میں انہوں نے کھل کر جھوٹ بولنا شروع کر دیا۔ میرکل اپنی خود نوشت کی پروموشن کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔

https://p.dw.com/p/4nj4U
میرکل کا کہنا تھا کہ پوٹن 2007ء میں ایک میٹنگ کے دوران جان بوجھ  کر اپنے لیبراڈور کو کمرے میں لے آئے تاکہ انہیں پریشان کر سکیں
میرکل کا کہنا تھا کہ پوٹن 2007ء میں ایک میٹنگ کے دوران جان بوجھ کر اپنے لیبراڈور کو کمرے میں لے آئے تاکہ انہیں پریشان کر سکیںتصویر: picture-alliance/dpa/D. Astakhov

سابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پہلے پہل تو ان سے جھوٹ نہیں بولا  لیکن بعد میں جب یوکرینی علاقے  کریمیا پر قبضے کی بات آئی تو پوٹن نے دروغ گوئی سے کام لیا۔ میرکل نے یہ تبصرہ منگل کو سی این ین پر نشر ہونے والے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ اس انٹرویو کے دوران، جب میزبان صحافی کرسٹیئن امان پور نے سابق جرمن چانسلر سے پوچھاکہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ بات چیت کیسے کر سکتی ہیں، جسے وہ (میرکل) ''ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے والا‘‘ کہہ چکی ہوں۔

 اس کے جواب میں میرکل کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے  2005ء میں بطور چانسلر اپنے کام کا آغاز کیا، تو پوٹن نے اس وقت '' ڈھٹائی سے جھوٹ نہیں بولے تھے۔‘‘   تاہم میرکل کے بقول، ''بعد میں کریمیا کے معاملے پر انہوں (پوٹن) نے جھوٹ بولا تھا۔‘‘ میرکل نے گفتگو کے دوران جرمن زبان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد انہیں روسی صدر کے ساتھ بہت محتاط رہنا پڑا۔

سابقہ جرمن چانسلر انگلیلا میرکل ان دنوں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے ہمراہ اپنی خود نوشت کی پروموشن کے لیے امریکہ میں ہیں
سابقہ جرمن چانسلر انگلیلا میرکل ان دنوں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے ہمراہ اپنی خود نوشت کی پروموشن کے لیے امریکہ میں ہیںتصویر: Kevin Dietsch/Getty Images via AFP

پوٹن نے 2014ء میں یوکرینی علاقے کریمیا کا غیر قانونی طور پر الحاق کر لیا تھا۔ میرکل اپنی حال ہی میں شائع ہونے والی یادداشت ''آزادی: یادیں 1954-2021‘‘ کی تشہیر  کر رہی ہیں اور واشنگٹن میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ٹی وی انٹرویوز میں بھی نظر آئیں۔ اپنی کتاب میں میرکل نے بتایا ہے کہ کس طرح پوٹن ان کے کتوں سے خوف کے بارے میں آگاہ ہونے کے باوجود 2007 ء میں ایک میٹنگ کے دوران جان بوجھ کر اپنے لیبراڈور کو کمرے میں لے آئے تاکہ انہیں پریشان کر سکیں۔

 اس واقعہ کے بعد کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کہا تھا کہ پوٹن  اپنے کتے کو مذاکرات والے کمرے میں لا کر صرف اپنے لیے ایک آرام دہ ماحول پیدا کرنا چاہتے تھے۔  امان پور کے ساتھ اپنی گفتگو میں سابق جرمن چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ پوٹن  ان کے کتوں کے خوف سے لاعلم ہوں۔  ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر یہ طاقت کا ایک کھیل تھا۔

‘‘انگیلا مرکل کی خود نوشت ’’آزادی
‘‘انگیلا مرکل کی خود نوشت ’’آزادیتصویر: Kyodo News/IMAGO

ان کا کہنا تھا، ''میں بچ گئ۔ کتے نے مجھے نہیں کاٹا۔ تو چلو اس معاملے کو یہیں پر چھوڑ دیں۔‘‘

ش ر⁄ ک م (اے پی)