1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہاٹلی

پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے

28 اپریل 2024

پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے ہیں۔ علیل طبعیت کے باعث ستاسی سالہ پوپ فرانسس سات ماہ بعد پہلی مرتبہ روم سے باہر نکلے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4fGmL
پوپ فرانسس کی قیدیوں سے، خطاب کے دوران ایک تصویر
پوپ فرانسس کی قیدیوں سے، خطاب کے دوران ایک تصویرتصویر: Alberto Pizzoli/AFP/Getty Images

وینس بینالے کے منتظمین پوپ فرانسس کے اس دورے کو تاریخی لمحہ قراردے رہے ہیں کیونکہ پوپ فرانسس وینس بینالے کا دورہ کرنے والے پہلے پوپ ہیں۔

پوپ فرانسس نے اتوار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وینس کا سفر کیا۔ وہ سات ماہ میں روم سے باہر اپنا پہلا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ وینس بینالے میں چھ گھنٹے تک مختلف ایونٹس میں شریک ہوئے۔ وینس بینالے موجودہ دور میں آرٹ کی ایک بڑی تقریب ہے۔

پوپ فرانسس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے پوپ فرانسس ویٹی کن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براہ راست جیوڈیکا جزیرے پر خواتین کی ایک جیل اترے، جو بینالے میں ویٹی کن کا نمائش گھرہے۔

پوپ فرانسس کی راست جیوڈیکا جزیرے میں ایک جیل میں خواتین سے ملاقات کے مناظر
پوپ فرانسس کی راست جیوڈیکا جزیرے میں ایک جیل میں خواتین سے ملاقات کے مناظر تصویر: Vatican Media/Handout/REUTERS

بعد ازاں پوپ سینٹ مارکس باسیلیکا میں تقریباً دس ہزار لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

پوپ فرانسس نے قیدیوں سے ملاقات کی اور نمائش میں شرکت کی۔ پوپ نے جس نمائش کا دورہ کیا اس کا عنوان ہے، "میری نظر سے۔" اس نمائش میں ہم عصر 9 ایسے فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی ہے، جنہوں نے اس منصوبے پر جیل کے قیدیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

سیکس ایک ’خوبصورت شے‘ ہے، پوپ فرانسس

پوپ نے قیدیوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا، ''ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم سب نے غلطیاں کی ہیں، جن کی معافی ہے اور ایسے زخم بھی، جو بھرجاتے ہیں۔‘‘

نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق پر توجہ مرکوز کرنے والے اس منصوبے نے معاشرے کے ایک ایسے طبقے کو منظر عام پر لانے میں مدد دی ہے، جو بہت مشکل حالات میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

اس نمائش میں ہم عصر 9  ایسے فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی ہے، جنہوں نے اس منصوبے پر جیل کے قیدیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے
اس نمائش میں ہم عصر 9 ایسے فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی ہے، جنہوں نے اس منصوبے پر جیل کے قیدیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہےتصویر: VATICAN MEDIA/ANSA/picture alliance

وینس بینالے کے ساٹھویں ایڈیشن کا آغاز بیس اپریل سے ہوا ہے اور یہ چوبیس نومبر تک جاری رہے گا۔

وینس کا دورہ ستمبر میں مارسیل کے دورے کے بعد پوپ کا پہلا دورہ ہے۔ ستاسی سالہ بزرگ پوپ کو اب صحت کے کئی مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے انہیں دسمبر میں دبئی کے اپنے سفری منصوبوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

ہم جنس نوبیاہتا جوڑے ’خیروبرکت‘ کی دعا لے سکتے ہیں، ویٹی کن

وہ گڈ فرائیڈے کی تقریبات میں بھی شریک نہیں ہو پائے تھے تاہم مئی تا ستمبر انڈونیشیا، مشرقی تیمور اور سنگاپور سمیت دیگر کئی ممالک کے لیے پوپ فرانسس کے دورے شیڈول کیے گئے ہیں۔

ف ن /ع ب (روئٹرز، ڈی پی اے)

اسرائیل اور فلسطینی مکالمت کی راہ اختیار کریں، پوپ کا پيغام