پيسے بنانے کے ليے آپ کون سے ٹِک ٹاکرز کو فالو کر سکتے ہيں؟
7 نومبر 2021ٹِک ٹاک ہو، يو ٹيوب ہو يا انسٹاگرام، ان دنوں ہر تيسری چوتھی ويڈيو ميں کوئی نوجوان لڑکا يا لڑکی اپنے ناظرين کو يہ بتا رہا ہوتا ہے کہ وہ پيسے کون سے اسٹاک ميں لگائيں يا کہاں سے اپنی رقوم نکال ليں۔ رواں سال دنيا بھر ميں سب سے زيادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ايپ ٹِک ٹاک رہی۔
سوشل میڈیا کے نئے اسٹار، روایتی میڈیا کی اجارہ داری ختم
امریکا: ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کی کارروائی ختم
ابتداء ميں اس ايپ پر کھانے پکانے اور ڈانس کی ويڈيوز کافی مقبول تھيں البتہ اس سال 'فن فلوئنسرز‘ کی دھوم ہے۔ ہيش ٹيگ StockTok کو 1.7 بلين مرتبہ ديکھا جا چکا ہے۔ اسی طرح ہيش ٹيگ FinTok کو پانچ سو ملين بلين مرتبہ ديکھا گيا ہے۔
Invest With Queenie
پچيس سالہ آسٹريلوی ٹِک ٹاکر کوئينی ٹين کے ايک لاکھ فالوورز ہيں اور يو ٹيوب اور انسٹاگرام پر بھی ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں ميں ہے۔ وہ سڈنی ميں اپنے گھر سے ويڈيوز بناتی ہيں، جن ميں وہ يہ بتاتی ہيں کہ سرمايہ کاری کيسے کی جاتی ہے۔ وہ تين چار لاکھ ڈالر کما چکی ہيں اور اپنے مداحوں کو مشورہ ديتی ہيں کہ وہ جوانی ميں يہ کام شروع کريں تاکہ زيادہ رقوم جمع کر سکيں۔
ميکسيکو سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسر آندريس گارزا
ميکسيکو سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسر آندريس گارزا کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ کو چھو رہی ہے۔ وہ سرٹيفيکيٹ يافتہ انويسٹمنٹ ايڈوائزر بھی ہيں۔ بائيس سالہ گارزا اپنے فالووز کو مشورے ديتے ہيں کہ وہ کن اسٹاکس ميں پيسے لگائيں اور کن ميں نہيں۔ اس نوجوان کا نظريہ ہے کہ سوشل ميڈيا نے نوجوانوں کے ليے آمدنی کے نئے راستے کھول ديے ہيں۔
ايک مختلف پہلو
يہاں يہ امر بھی اہم ہے کہ اسپين سے لے کر نيوزی لينڈ تک فنانشل ريگوليٹرز نوجوانوں کو يہ مشورہ دے رہے ہيں کہ وہ سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر ويڈيو ديکھ کر سرمايہ کاری ميں احتياط برتيں۔ 'پليکس فل‘ کرپٹو کرنسی کا ايک ٹريڈنگ پليٹ فارم ہے۔ اس کی ايک تحقيق کے نتائج ميں يہ سامنے آيا کہ ہيش ٹيگ کے ساتھ گردش کرنے والی ہر سات ميں سے ايک ويڈيو غلط معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔ ناقدين کی يہ شکايت بھی ہے کہ کئی ٹک ٹاکرز اسپانسر شپ سے رقوم کماتے ہيں اور پھر اپنی ويڈيو ميں انہی اسپانسرز کی تشہير بھی کرتے ہيں۔ ٹک ٹاک نے اس مسئلے کے انسداد کے ليے جولائی ميں کرپٹو کرنسيز اور اسٹاکس کے بارے ميں اسپانسرڈ مواد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ع س / ع ا (اے ايف پی)