1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پیرس کے باشندے پھر سے دریائے سین میں تیراکی کر سکیں گے

10 جولائی 2023

فرانسیسی دارالحکومت کے دریائے سین میں سن 1923 سے تیراکی پر پابندی عائد ہے، تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ اس میں جلد ہی تبدیلی ہو سکے گی۔

https://p.dw.com/p/4TeNN
Frankreich | Sommer in Paris 2023
تصویر: Delphine Goldsztejn/MAXPPP/dpa/picture alliance

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر ایئن ہیڈلگو نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ سن 2025 سے دریائے سین میں ایک بار پھر سے تیراکی کرنا اور ڈبکی لگانا ممکن ہو سکے گا۔ گزشتہ ایک صدی سے اس دریا میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔ 

کرایہ پندرہ یورو مگر لیے پندرہ سو، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

پیرس کی میئر نے دریائے سین کے ان تین جگہوں کے نام کا بھی اعلان کیا ہے، جو سن 2025 سے عوام کے لیے کھول دی جائیں گی۔ اس میں سے ایک مقام معروف ایفل ٹاور کے پاس ہی ہے۔

فرانس: بارہ سالہ بچی کی لاش سوٹ کیس سے برآمد

میئر نے اپنے اعلان میں کہا، ''یہ ایک دیرینہ خواب ہے اور یہ بالآخر حقیقت بننے کے راستے پر ہے۔ سین میں اب محفوظ غسل بھی ممکن ہو سکے گا۔''

فرانس شامی کیمپوں سے 55 خواتین اور بچوں کو واپس لے آیا

گزشتہ تقریبا ایک صدی میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پیرس کے شہری اور سیاح قانونی طور پر فرانسیسی دارالحکومت کے بیچ سے گزرنے والے دریا میں تیراکی کے قابل ہوں گے۔

1848ء پیرس کا انقلاب

سن 1923 میں دریائے سین میں تیراکی پر باضابطہ طور پر پابندی لگا دی گئی تھی، یعنی ایک صدی پہلے پانی کے ناقص معیار کی وجہ سے اس میں نہانے کو ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

Frankreich | Sommer in Paris 2023
 شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کے معیار کے موجودہ تجزیے سے اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ خشک موسم کے دوران دریا کا پانی ''بہتر'' یا کافی ''بہترین'' معیار کا ہوتا ہےتصویر: Delphine Goldsztejn/MAXPPP/dpa/picture alliance

پانی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششیں

اب سے تیس برس قبل پیرس کے اس وقت کے میئر اور پھر بعد میں فرانس کے سابق صدر جیک شیراک نے اس دریا کے پانی کو صاف کرنے اور دوبارہ اسے تیراکی کے لائق بنانے کا وعدہ کیا تھا، جس کے تین دہائی بعد موجودہ میئر نے یہ نیا اعلان کیا ہے۔

سن 2016 میں بھی جب پیرس کی جانب سے اولمپک منعقد کرنے کی کوششیں جا رہی تھیں، اس موقع پر بھی ہیڈلگو نے اس وعدے کی تجدید کی تھی اور کہا تھا کہ سن 2024 کے اولمپک کھیلوں کے دوران تیراکی کے کچھ مقابلے دریائے سین میں بھی ہوں گے۔

شہر کے حکام تیراکوں کے لیے سین اور مارنے کو کھولنے کے لیے پہلے ہی تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔

 شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کے معیار کے موجودہ تجزیے سے اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ خشک موسم کے دوران دریا کا پانی ''بہتر'' یا کافی ''بہترین'' معیار کا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں زیادہ تر کام گرمیوں تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس کے لیے تقریبا 23,000 اپارٹمنٹس کو سیوریج سسٹم سے جوڑا گیا ہے۔

اس سے پہلے تک ایسے تمام مکانات کا سیوریج دریائے سین میں خارج کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ 260 ہاؤس بوٹس کا سیوریج نظام بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی جدید بنانے جا رہے ہیں یا پھر ان کی تجدید کی جا رہی ہے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)

پیرس ایگریمنٹ کیا ہے؟