1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’چودہ ممالک مہاجرین کی واپسی پر متفق‘ میرکل کا خط

30 جون 2018

جرمن چانسلر انگیلا میرکل چودہ ممالک کے ساتھ ایک ڈیل کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں، جس کے تحت یہ ممالک جرمنی میں موجود مہاجرین کو فوری طور پر واپس اپنے ممالک بلوانے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/30aPO
Ungarn Rozke - Flüchtlinge
تصویر: picture-alliance/Zumapress/P. Hackett

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے تیس جون بروز ہفتہ اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل سیاسی پارٹیوں کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چودہ یورپی ممالک جرمنی میں موجود مہاجرین کو فوری طور پر واپس لینے پر متفق ہو گئے ہیں۔

جرمنی میں سیاسی پناہ کا طریقہ کار

ڈی پی اے کے مطابق اسے آٹھ صفحات پر مشتمل اس خط کی ایک نقل موصول ہوئی ہے، جس میں اتحادیوں کو اس ڈیل کے بارے میں سرکاری طور پر مطلع کیا گیا ہے۔

جرمنی کی وسیع تر مخلوط حکومت میں میرکل کی سیاسی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کے علاوہ باویریا میں اس کی ہم خیال کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس ڈیل کے تحت یہ چودہ ممالک ایسے مہاجرین کو قبول کرنے کو تیار ہیں، جو اس وقت جرمنی میں داخل ہونے کی کوشش میں ہیں یا پہلے سے ہی یہاں موجود ہیں۔

ساتھ ہی میرکل نے یہ بھی تسلیم کر لیا ہے کہ ایسے مہاجرین جو پہلے کسی اور یورپی ملک میں پناہ کی درخواست جمع کرا چکے ہیں، انہیں ملکی سرحدوں پر قائم کردہ بڑے ‘اینکر سینٹرز‘ میں رکھا جائے گا اور وہیں ان کی درخواستوں پر کارروائی کی جائے گی۔

میرکل کی طرف سے یہ اہم ڈیل ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب انہیں مہاجرین کی پالیسی پر اپنی ہی ہم خیال سیاسی جماعت سی ایس یو کی طرف سے سخت دباؤ کا سامنا ہے۔

اس پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر خبردار کر چکے ہیں کہ اگر مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کی خاطر یورپی یونین کی سطح پر جولائی تک ڈیل طے نہیں ہوتی تو وہ حکومت سے الگ بھی ہو سکتی ہے۔

ع ب /  ع ح / خبر رساں ادارے

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید