یورپی یونین میں ہنگری ایسا ملک ہے جہاں چین نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ ان شعبوں میں الیکٹرک گاڑیوں اور ای بیٹریوں کی گیگا فیکٹیریاں شامل ہیں۔ ڈیبریسن نامی علاقے میں ہی صرف سات چینی کمپنیاں متحرک ہیں جہاں مکینوں کو خدشہ ہے کہ یہ کاروبار ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن سکتا ہے۔