1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین کے بارے ميں معلومات کی فراہمی روک دیں گے، امریکی انتباہ

12 مارچ 2019

امریکا اور یورپی اقوام کے مابین تعلقات میں حالیہ کچھ عرصے میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اب ایک نئی پیش رفت وہ امریکی انتباہ ہے، جو جرمن حکومت کو چین کے بارے میں معلومات کی فراہمی کو روکنے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3EqrP
5G und Huawei Logo
تصویر: Reuters/D. Ruvic

امریکا نے اپنے اہم اتحادی ملک جرمنی کو متنبہ کیا ہے کہ واشنگٹن حکومت چین سے متعلق حساس معلومات کی فراہمی کو محدود کر سکتی ہے اگر اِس یورپی اتحادی ملک نے تیز رفتار انٹرنیٹ ورک نظام  کی تنصیب کے لیے چینی کمپنیوں کا سہارا یا معاونت حاصل کی۔

یہ بیان جرمن دارالحکومت سے امریکی سفارت خانے کے بیان میں کہی گئی ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ جرمنی میں ٹیلی کام کے شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات مہیا کرنے والے ’ناقابل اعتماد‘ اداروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے تو حساس معلومات کے تبادلے پر سوالات کھڑے ہو جائیں گے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے یہ بیان معتبر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے تناظر میں سامنے آیا ہے، اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے جرمنی میں فائیو جی انٹرنیٹ نظام کی تنصیب میں شامل کی جا رہی ہے۔

Bundeskanzlerin Angela Merkel erhält amerikanischen Fulbright-Preis
جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل چانسلر انگیلا میرکل سے مصافحہ کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance/M. Sohn

اس حوالے سے امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے ایک خط جرمن وزیر اقتصادیات کو تحریر کیا ہے۔ اس خط میں سفیر نے لکھا ہے کہ حساس معلومات کے دو طرفہ تبادلے کا موجودہ سلسلہ اُسی صورت میں جاری رہ سکتا ہے اگر جرمن حکومت نیٹ ورک نظام کی تنصیب سے چینی کمپنیوں کو باہر کرتی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ جرمنی میں موبائل ٹیلی فونز کے لیے فائیو جی فریکوئنسیوں کا اجراء سال رواں کی دوسری ششماہی میں ہو گا۔ یہ بات وفاقی جرمن نیٹ ورک ایجنسی ’بی نَیٹسا‘ کی طرف سے پیر گیارہ مارچ کو بتائی گئی۔ یہ ابھی واضح نہیں کیا گیا کہ فائیو جی انٹرنیٹ نیٹ ورک نظام کی تنصیب کا کام کب شروع کیا جائے اور کیا اس عمل میں غیر ملکی کمپنیوں کو ٹھیکا دیا جائے گا۔

جرمن حکومت ان نئی اور انتہائی تیز رفتار سروسز والی فریکوئنسیوں کے ذریعے ہائی اسپیڈ موبائل ٹیکنالوجی کے صنعتی استعمال کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ اسی سے ملتی جلتی ایک پیش رفت میں جرمنی میں قومی سطح پر فائیو جی لائسنسوں کی نیلامی اس ماہ کی انیس تاریخ سے شروع ہو گی۔

تیز رفتار فائیو جی انٹرنیٹ سے مثبت تبدیلیاں متوقع