کربلا میں بھگڈر، ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی ہوئی
10 ستمبر 2019اشتہار
پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کی واقعہ کربلا میں شہادت دس محرم کے روز سن 680ء میں ہوئی تھی۔ آج ان کے اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر لاکھوں شیعہ مسلمان عراقی شہر کربلا میں جمع ہیں۔ اس موقع پر وہاں مچ جانے والی بھگڈر کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد آخری خبریں آنے تک 31 ہو چکی تھی۔ قبل ازیں یہ تعداد 12 بتائی گئی تھی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے صحافیوں کو بتایا کہ زائرین کی اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کم از کم 100 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کم از کم 10 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ا ب ا / م م (اے ایف پی، روئٹرز)