کشمیر میں برفانی تودے کی زد میں آ کر تین بھارتی فوجی ہلاک
3 فروری 2018بھارتی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ماچل سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک بھارتی فوجی چوکی تباہ ہو گئی۔ بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس واقعے پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برفانی تودے کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے ایک فوجی کو ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 11 ہلاک
برفانی تودوں کی زد میں آ کر چھ بھارتی فوجی ہلاک
سیاچن: برف کے تودے سے چھ دن بعد زندہ نکلنے والے بھارتی فوجی کی حالت نازک
برفانی اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کشمیر کے علاقے میں معمول ہیں۔ برفانی تودوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے دونوں حصوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ کپوڑا ضلعے میں برفانی تودے کی زد میں آ کر 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
سن 2016 میں اسی علاقے میں برفانی تودے کی زد میں آ کر 14 بھارتی فوج مارے گئے تھے، جب کہ اس سے قبل پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایسے ہی ایک واقعے میں 140 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں 129 پاکستانی فوجی تھے۔