کوئٹہ میں خود کش حملہ، کم از کم 10 افراد ہلاک
17 فروری 2020پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ کوئٹہ کے سول ہسپتال کے حکام نے روئٹرز کو بتایا، ''سول ہسپتال میں اب تک 10 مرنے والوں اور 35 زخمیوں کو لایا جا چکا ہے۔‘‘
کوئٹہ پولیس کے سربراہ عبدالرزاق چیمہ نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور ایک مذہبی گروپ کی ریلی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم جب پولیس نے اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حملہ سنی تنظیم اہلسنت والجماعت کی ریلی کے قریب ہوا۔ یہ افراد مسلمانوں کے پہلے خلیفہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پریس کلب کے قریب جمع ہوئے تھے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ میں ایک مسجد کے باہر مغرب کی نماز کے بعد ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے تھے۔
ا ب ا / ب ج (روئٹرز)