1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوچی اور پونے بھی آئی پی ایل میں شامل

22 مارچ 2010

کرکٹ کےمہنگے ترین ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر لیگ IPL کے چوتھے سیزن کے لئے دو نئی ٹیموں کو فرنچائزڈ حقوق دے دئے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/MYnJ
آئی پی ایل میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی ٹیمیں بھی کھیل رہی ہیںتصویر: AP

بھارتی شہر چنئی میں اتوارکو لگی ایک بولی میں پونے اورکوچی کی ٹیمیں خریدی گئیں۔ اب آئی پی ایل کے سن2011ء کے ایڈیشن میں کل دس ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

سہارا گروپ کے حصے سہارا سپورٹس ایڈوینچر نے پونے کی ٹیم کے فرنچائزڈ حقوق حاصل کرنے کے لئے تین سوسترملین ڈالرکی کامیاب بولی لگائی جبکہ رانڈے وو سپورٹس ورلڈ نامی ایک گروپ نے تین سو تینتس ملین ڈالر کے عوض کوچی شہر کی ٹیم کے حقوق حاصل کئے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ کے ستاروں کے علاوہ کئی بزنس ٹائیکونز نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ انہی بالی ووڈ ستاروں میں ایک شاہ رخ خان بھی ہیں جو کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک ہیں جبکہ شلپا شیٹھی اورپریتی زنٹا نے بھی اپنی اپنی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں خرید رکھیں ہیں۔

سن 2011ء میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں اب دس ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ اس دوران ساٹھ کے بجائے اب چورانوے میچ کھیلیں جائیں گے۔

Indien Cricket Lalit Modi
آئی پی ایل کے چیئرمین للت مودیتصویر: UNI

آئی پی ایل کے چیئرمین للت مودی نے ان دونوں ٹیموں کی شرکت کے بعد کہا کہ جس طرح ان دو ٹیموں کی بولی لگائی گئی ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ کساد بازاری سے مبرا ہے اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ مودی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ امریکہ کی نیشنل باسکٹ بال فیڈریشن NBA کا حریف ثابت ہوگا۔ این بی اے کھیلوں کی ایک ایسی فیدریشن ہے جو انتہائی امیر تصور کی جاتی ہے۔ مودی نے کہا ہے کہ ان کا مقصد ہے کہ وہ کھیلوں کی لیگ کے حوالے سے سب سے بڑے گروپ بن جائیں۔

ان دونوں ٹیموں کے فرنچائزڈ حقوق حاصل کرنے کے لئے پانچ گروپوں نے بولی لگائی تھی۔ پونے اور کوچی کی ٹیموں نے دس دس سال کے حقوق حاصل کئے ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں