1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین کی ششماہی صدارت اب سویڈن نے سنبھال لی

1 جنوری 2023

نئے سال کے آغاز پر یورپی یونین کی کونسل کی ششماہی صدارت آج یکم جنوری سے اسکینڈے نیویا کے ملک سویڈن کو منتقل ہو گئی ہے۔ سویڈن سے پہلے گزشتہ برس کے دوسرے نصف حصے میں یہ ذمے داریاں چیک جمہوریہ نے انجام دی تھیں۔

https://p.dw.com/p/4LcIk
Sweden takes over the presidency of the Council of the European Union on 01.01.2023
سٹاک ہوم میں سویڈش پارلیمان کی عمارت کے سامنے لہراتے ہوئے سویڈن اور یورپی یونین کے پرچمتصویر: Jürgen Schwenkenbecher/picture alliance

سویڈش دارالحکومت سٹاک ہوم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اب اگلے چھ ماہ تک برسلز میں یورپی یونین کی سطح پر تمام فیصلے سویڈن کی صدارت میں کیے جائیں گے۔ یورپی یونین کے رکن 27 ممالک میں یونین کی کونسل کی صدارت ہر چھ ماہ بعد بدل جاتی ہے۔

محفوظ تر یورپ

سویڈش وزیر اعظم اُلف کرسٹرسن کے مطابق ان کے ملک کو یونین کے صدر کے طور پرآئندہ جن بڑے موضوعات پر بھرپور توجہ دینا ہو گی، ان میں گزشتہ برس فروری میں روس کی طرف سے یوکرین میں فوجی مداخلت کے بعد سے اب تک جاری جنگ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنا اور یورپ کو مستقبل میں عالمی سطح پر بہتر اقتصادی مقابلہ بازی کے قابل بنانا سب سے اہم ہیں۔

کروشیا نے یورو کو اپنی کرنسی کے طور پر اپنا لیا

وزیر اعظم اُلف کرسٹرسن کی ویب سائٹ پر یورپی یونین کی صدارت کے عرصے کے حوالے سے لکھا گیا ہے، ''خاص طور پر اس ششماہی کے دوران سویڈن کی نمایاں ترین ترجیحات یورپ کو زیادہ سبز (ماحول دوست)، محفوظ تر اور آزاد تر بنانا ہوں گی۔‘‘

Sweden to apply for NATO membership
ماگڈالینا اینڈرسن اور اُلف کرسٹرسن کی سٹاک ہوم میں گزشتہ برس مئی میں لی گئی ایک تصویرتصویر: Henrik Montgomery/TT News Agency/Getty Images

موجودہ سویڈش حکومت مقابلتاﹰ کم معروف

شمالی یورپی ملک سویڈن میں قدامت پسند وزیر اعظم اُلف کرسٹرسن کی حکومت اور اس میں شامل وزراء یورپی یونین کی سطح پر ابھی تک قدرے کم معروف ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ سٹاک ہوم میں اس حکومت کو اقتدار میں آئے ابھی صرف تقریباﹰ ڈھائی ماہ ہی ہوئے ہیں۔

یورپی یونین کے سالانہ بجٹ میں جرمنی کا حصہ: ریکارڈ پچیس بلین یورو

کرسٹرسن حکومت سوشل ڈیموکریٹ خاتون سیاستدان ماگڈالینا اینڈرسن کی قیادت میں قائم حکومت کی جانشین کے طور پر اقتدار میں آئی تھی۔

موجودہ وزیر اعظم کرسٹرسن سویڈن کے ایسے پہلے وزیر اعظم ہیں، جو دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت سویڈن ڈیموکریٹس کے ساتھ سیاسی افہام و تفہیم سے ملکی حکومت کی سربراہی کر رہے ہیں۔

یورپی یونین میں پناہ کی درخواستیں، اگلے سال اور اضافہ متوقع

سویڈش پاپولسٹ حکومت کا حصہ نہیں

سویڈن  ڈیموکریٹس نامی دائیں بازو کی پاپولسٹ جماعت کرسٹرسن حکومت میں شامل تو نہیں لیکن وہ سٹاک ہوم کی قومی پارلیمان میں دوسری سب سے بڑی سیاسی طاقت ہے۔

اس عوامیت پسند جماعت کی پارلیمانی نشستوں کی تعداد کرسٹرسن کی اعتدال پسند جماعت The Moderates کے ارکان کی تعداد سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس عوامیت پسند پارٹی کو حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی ملکی سیاست میں اچھی خاصی طاقت کی حامل سمجھا جاتا ہے۔

یورپی ممالک شہریت کو کیسے منظم کرتے ہیں

یورپی یونین میں اس سلسلے میں قدرے کم امیدی پائی جاتی تھی کہ سویڈن میں موجودہ حکومت کو عوامیت پسند سویڈن ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم اس بارے میں سویڈن کی یورپی یونین سے متعلقہ امور کی خاتون وزیر جیسیکا روسوال نے اس کم امیدی کے ازالے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے، ''ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح یورپی یونین میں اپنی ذمے داریاں بخوبی انجام دینا ہو گی۔‘‘

م م / ع ب (ڈی پی اے، اے ایف پی، روئٹرز)