1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیورپ

یوکرین اور یورپی یونین کی سرحد کے قریب بیلاروس کی فوجی مشقیں

2 اپریل 2024

یورپ کی سرحد پر یہ فوجی مشقیں مسلح افواج کے میزائل دستوں اور توپ خانے کے سربراہ کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔ بیلاروس کا کہنا ہے کا اس کا مقصد فوجیوں کو اپنے علاقوں کے دفاع کے لیے تربیت دینا ہے۔

https://p.dw.com/p/4eKU5
How Russia could cut NATO off from the Baltic states
یہ فوجی مشقیں گومیل اور گروڈنو کے علاقوں میں تین دن تک جاری رہیں گی، جس میں فوجی افسران اور علاقائی دفاعی دستوں کو اس طرح کی تربیت فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں۔تصویر: Teri Schultz/DW

بیلاروس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کے روز سے یوکرین، لتھوانیا اور پولینڈ کی سرحد کے قریب علاقوں میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔

جوہری ہتھیار استعمال نہیں کیے جائیں گے، بیلاروس

یہ فوجی مشقیں گومیل اور گروڈنو کے علاقوں میں تین دن تک جاری رہیں گی، جس میں فوجی افسران اور علاقائی دفاعی دستوں کو اس طرح کی تربیت فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں۔

پوٹن کا بیلاروس میں روسی جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا اعلان

بیلا روس کی وزارت دفاعی نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ اس مشق کے دوران فوجی یہ طریقہ کار بھی سیکھیں گے کہ مارشل لاء نافذ ہونے کی صورت میں انہیں کس طرح کے اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔

چین اور بیلاروس کا یوکرین میں 'جلد از جلد' امن کا مطالبہ

بیلاروس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ''ردعمل والی 336 ویں  آرٹیلری بریگیڈ کے ساتھ کمانڈ اور عملے کی مشق کی جا رہی ہے، جو کہ بیلاروس کی جمہوریہ کی مسلح افواج کے فارمیشنوں اور فوجی یونٹوں کی جنگی تیاریوں کی جانچ پڑتال کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے۔''

Symbolbild Russische Soldaten treffen in Weißrussland für gemeinsame Truppen ein
یوکرین پر روسی حملوں کے تناظر میں یورپ کی سرحد پر ہونے والی ان فوجی مشقوں پر قریبی نگاہ رکھی جا رہی ہےتصویر: Russian Defense Ministry Press Service/AP Photo/picture alliance

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی مشقیں مسلح افواج کے میزائل دستوں اور توپ خانے کے سربراہ کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔

روسی فوجی طیارے پر ڈرون حملے کا دعویٰ، ماسکو نے تحقیقات شروع کر دیں

بیلاروس روس کا سب سے قریبی اتحادی ہے، تاہم مغربی ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات گزشتہ چند سالوں میں خراب ہوئے ہیں۔ خاص طور پر اس وقت سے جب بیلاروس نے روس کو کییف پر حملہ کرنے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی۔

بیلاروس کو اپنا حصہ بنانے کے روسی منصوبے کا انکشاف

یوکرین پر روسی حملوں کے تناظر میں یورپ کی سرحد پر ہونے والی ان فوجی مشقوں پر قریبی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ خاص طور پر ایسے ماحول میں اس جنگ کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی)

جرمن فوج لیتھوانیا میں تعینات کی جائے گی