1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی پی ایل جنوبی افریقہ منتقل

25 مارچ 2009

انڈین پرئمیر لیگ کے چئیر مین للت مودی نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا دوسرا سیزن جنوبی افریقہ میں منعقد کیا جائے گا۔ بھارت میں عام انتخابات کے دوران سیکورٹی خدشات کے وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو بھارت سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HIvw

جنوبی افریقہ میں ایک پریس کانفرس کے دوران مہنگی ترین کرکٹ یعنی انڈین پریمئر لیگ IPL کے چئیر مین نے کہا ہے کہ اب یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس اعلان سے قبل اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے انگلینڈ اور ویلز کو فیورٹ قرار دیا جا رہاتھا۔

اس ٹورنامنٹ کا جنوبی افریقہ میں انعقاد کی ایک بڑی وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ جنوبی افریقی حکومت نے IPL منتظمین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران ایک ہزار سے زائد غیر ملکی شائقین کو فوری طور پر ویزے مہیا کیےجائیں گے اور اس ٹورنامنٹ کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیا جائے گا۔

Lalit Modi Vorsitzender der IPL Cricket Indien
آئی پی ایل کے چیئرمین للت مودیتصویر: AP

اٹھارہ اپریل سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کو چھ ہفتوں سے کم کر کے پانچ ہفتوں کے دوران منعقد کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق جنوبی افریقہ کے نشریاتی ادارے سپر سپورٹس کو دئے گئے ہیں جو تمام میچوں کو براہ راست نشر کرے گا۔

اس ٹورنامنٹ کے انعقادکے لئے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات سے قبل ہی للت مودی نے جنوبی افریقہ کو اس ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لئے منتخب کر لیا۔ آئی پی ایل کے چئیر مین للت مودی اور کرکٹ جنوبی افریقہ CSA کے چیف ایگزیکٹیو Gerald Majola نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اٹھارہ اپریل سے شروع ہو گا اور متوقع طور پر چھ مخلتف مقامات پر میچ کھیلے جائیں گے۔

Die indischen Schauspieler Shah Rukh Khan und Preity Zinta
آئی پی ایل میں بھارتی فلمی ستارے بھی سرمایہ کار ہیںتصویر: AP

للت مودی نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو بھارت سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ بہت ہی مشکل تھا لیکن اب جنوبی افریقہ میں اس ٹورنا منٹ کے انعقاد سے اس ٹورنامنٹ کے کامیابی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مختصر نوٹس پر اپنے یہاں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ للت مودی نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے جوش اورمحبت پائی جاتی ہے اور جنوبی افریقہ نے پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کپ کا کامیاب انعقاد بھی کیا۔ للت مودی نے مزید کہا کہ یہ دونوں باتیں ہی جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل منعقد کروانے کے لئے تقویت کا باعث ہیں۔

Gerald Majola نے آئی اپی ایل کے کامیاب انعقاد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے CSA اور جنوبی افریقہ کی عوام بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے سے بھارتی کرکٹ بورڈ سے روابط مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے کو قریب آسکیں گے۔ Majola نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کے لئےCSA اپنی بھرپور صلاحتیوں کو بروئے کار لائے گی۔