1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آرمی پبلک اسکول سانحہ: سکیورٹی کی ناکامی

25 ستمبر 2020

پاکستانی سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس رپورٹ میں اے پی ایس کی سکیورٹی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3j0yN
Pakistan Trauer nach Angriff auf Militärschule in Peschawar 17.12.2014
تصویر: Reuters/Navesh Chitrakar

16 دسمبر 2014 ء کے دن دہشت گردوں نے پشاور میں قائم آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر اساتذہ سمیت 150 کے قریب طلباء کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔

پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کی شکایات پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی۔ ان والدین کا دعوی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث اصل مجرموں کو ابھی تک حکام نے گرفتار نہیں کیا۔

مزید  پڑھیے: 'احسان اللہ ہمارا مجرم ہے، ریاست کیسے معاف کر سکتی ہے‘

عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کے حکم کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔

یہ رپورٹ کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان نے مرتب کی ہے، جو 525 صفحات اور 4 حصوں پر مشتمل ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں اسکول کی سکیورٹی پر کئی سوالات اٹھانے کے ساتھ ساتھ شدت پسندوں کو مقامی سہولت کاری کا بھی بتایا گیا ہے۔

Pakistan erster Jahrestag nach dem Terrorangriff auf die Schule in Peschawar
تصویر: DW/F. Khan

عدالتی تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو مقامی افراد کی جانب سے ملنے والی سہولت کاری ’ناقابل معافی‘ ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا، ’’جب اپنا ہی خون غداری کر جائے تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوتے ہیں۔ اور کوئی بھی ایجنسی ایسے حملوں کا تدارک نہیں کر سکتی۔‘‘

یہ بھی پڑھیے:  آرمی پبلک اسکول پر حملے کو پانچ برس بیت گئے

اس کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی کمیشن نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ سولہ دسمبر کی صبح دہشت گرد آرمی پبلک اسکول کے عقب سے بغیر کسی مزاحمت کے داخل ہوئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا، ’’اس واقعہ نے ہمارے سکیورٹی نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، حملہ آوروں کو روکنے کے لیے سکیورٹی پر تعینات اہلکار ناکافی تھے اور ان کی پوزیشن بھی درست نہیں تھی۔ ایسے تمام محافظوں کی تمام تر توجہ مرکزی گیٹ پر مرکوز تھی اور دہشتگرد پچھلے دروازے سے بغیر کسی مزاحمت کے اسکول میں داخل ہوگئے۔‘‘

مزید پڑھیے: ’موت کو قریب سے دیکھا، لیکن میں خوفزدہ نہیں ہوا‘

اس رپورٹ میں اے پی ایس کے واقعے کے بعد فوج کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں ملک میں دہشتگردی میں نمایاں طور پر بہتری کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں