1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیل، شام کے ساتھ مذاکرات پر تیّار

رپورٹ: عروج رضا، ادارت: مقبول ملک21 مئی 2009

اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل شام کے ساتھ کسی بھی طرح کی پیشگی شرائط کے بغیر فوری امن مذاکرات پر تیار ہے۔

https://p.dw.com/p/Hury
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہوتصویر: AP

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ تسلیم کرتا ہے کہ عرب دنیا میں امن قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاہم مسئلہ فلسطین کے بارے میں ان کی حکومت اور امریکی پالیسی میں فرق بھی پایا جاتا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست ضروری شرائط پوری ہو جانے پر جلد از جلد قائم ہونا چاہئےاور اسرائیل کو اس ریاست کو تسلیم بھی کرنا چاہئے۔

Israel Syrien Golan Straßenschild
گولان ہائٹس کا وہ متنارزعہ علاقہ جس پر شام اور اسرائیل دونوں ہی حق جتاتے ہیںتصویر: AP

یروشلم کے ہوائی اڈے پر نیتن یاہو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی رہنماؤں اور شام کےساتھ مذاکرات پر آمادہ ہیں۔ جہاں تک اسرائیل کے شام کے ساتھ مذاکرات کا تعلق ہے تو دو ماہ قبل اقتدار میں آنے والے بائیں بازو کے سیاستدان نیتن یاہو ایک سال قبل ترکی کے تعاون سے شام کے ساتھ ہونے والے اسرائیلی مذاکرات کے بارے میں زیادہ پر جوش دکھائی نہیں دے رہے تھے تاہم اب انہوں نے خود بھی دمشق کے ساتھ اس بات چیت کے بارے میں آمادگی ظاہر کی ہے۔

اسرائیلی قیادت کے اگر شام کے ساتھ ایسے مذاکرات شروع ہو جاتے ہیں تو ان سے اسرائیل کی فلسطینی قیادت کے ساتھ بات چیت کی بحالی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ تب تک اسرائیلی وزیر اعظم سے کوئی مذاکرات نہیں کریں گے جب تک نیتن یاہو خطے کے سب سے بڑے تنازعے کے دو ریاستی حل کو اصولی طور پر قبول نہیں کرتے اور ساتھ ہی غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے بارے میں اپنا موقف تبدیل نہیں کرتے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بقول مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی ذمہ د اری صرف اسرائیل، یا شام کے ساتھ مذاکرات کی صورت میں محض اسرائیل اور شام پر ہی نہیں بلکہ پوری عرب دنیا پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ذمہ داری کی بناء پر علاقے میں حتمی قیام امن کے سلسلے میں عرب ریاستوں کا روئیہ بھی لازمی طور پر مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں