اسرائیلی حملے میں 50 سے زیادہ لبنانی ہلاک
30 جولائی 2006اشتہار
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ شہری آبادی کو پہلے سے خبردار کر دیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ اِس حملے کی ذمہ دار بالآخر حزب اللہ ہے، جس نے اِسی گاﺅں سے اسرائیل پر راکٹ فائر کئے تھے۔ اِس حملے کے بعد شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دارالحکومت بیروت میں سینکڑوں مظاہرین نے وہاں اقوامِ متحدہ کے مشن کے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ یہ مظاہرین قانا پر حملے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اندر پڑے ہوئے ساز و سامان کو بھی نقصان پہنچا۔