اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے رہنماؤں کا خطاب صبح تک
14 جون 2008اشتہار
اس مارچ کے ہزاروں شرکاء 30 گھنٹے سے بھی زائد کےسفر کے بعد جمعہ کی شب آدھی رات کے بعد لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ بعد ازاں وفاقی پارلیمان سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ہزار ہا مظاہرین کے مجمعے سے کئی رہنماؤں نے خطاب کیا جن میں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سپریم کورٹ بار ایسوسیایشن کے صدر اعتزاز احسن بھی شامل تھے۔
لا نگ مارچ کے شرکاء کی مرکزی ریلی کئی گھنٹے تک جاری رہی اور مقررین کی تقریریں بھی ہفتہ کی صبح فجر کی اذان کے بعد تک جاری رہیں۔ معزول ججوں کی بحالی کے حق میں اور صدر پرویز مشرف کے خلاف اس عوامی اجتماع میں ہمارے ساتھی شکور رحیم بھی موجود تھے جن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اہم مقررین کی تقریروں کےکچھ ہی دیر بعد مقبول ملک نے یہ جاننا چاہا کہ ان رہنماؤں کا پیغام کیا تھا۔