لیبیا میں چھیالیس دن مہاجرین کے اسمگلرز اور اغوا کاروں کا تشدد برداشت کرنے والے پاکستانی تارک وطن مہر عابد حسین کے گھر والوں نے اپنے زندہ بیٹے کا جنازہ تک پڑھا دیا تھا۔ وہ غیر قانونی طریقے سے یورپ پہچنے میں تو کامیاب ہو گئے لیکن اب ہسپانوی شہر بارسلونا میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ تفصیلات دیکھیے حافظ احمد کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔