افغان نژاد مصنفہ اور سماجی کارکن نادیہ غلام آٹھ برس کی عمر میں ایک بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں نادیہ کو ایک این جی او کی مدد سے علاج کے سلسلے میں اسپین آنے کا موقع ملا۔ اسپین کے ایک ہسپتال میں نادیہ کو ایک ہسپانوی جوڑے نے اپنی بیٹی بنا لیا۔ ’افغانستان کی ملالہ‘ ایسی عورتوں کی آواز بننا چاہتی ہیں، جو اپنے دکھ بیان نہیں کر سکتیں۔ دیکھیے بارسلونا سے حافظ احمد کی اس رپورٹ میں۔