جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ اب تک کے سب سے پرعزم اور مہنگے خلائی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس کے لانچ ہونے کے چھ ماہ بعد اب یہ مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔ سائنس دان اس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے کہکشاؤں کے ارتقاء، ستاروں کی زندگی کے چکروں اور دور دراز سیاروں کے بارے میں حقائق جاننے کے خواہاں ہیں۔