امریکی صدارتی انتخابات اور Super Tuesday
29 جنوری 2008رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے سیاستدان سینیٹر John McCain اور Mitt Romney اپنے حریف پارٹی امیدواروں سے قدرے آگے ہیں اور فلوریڈا پرائمری کے نتائج سے متعلق جائزے یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہاں سینیٹر McCain کو اب تک Ronmey پر چند فیصد کی برتری حاصل ہے۔
دوسری طرف ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدواروں میں سے اب تک سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن اور سیاہ فام سینیٹر بیراک اوباما اپنے حریف سیاستدانوں سے آگے ہیں۔ کلنٹن کے مقابلے میں اوباما کواس لئے اور بھی تائیدحاصل ہو گئی ہے کہ مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھائی سینیٹر Ted Kennedy ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں بیراک اوباما کی کھل کر حمائت کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
لیکن ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے وہ دو حتمی امیدوار کون ہوں گے جن کے مابین نومبرکے انتخابی معرکے کے دوران انفرادی سطح پر مقابلہ ہوگا؟ اس امر کا زیادہ تر فیصلہ پانچ فروری منگل کے روز ہو سکے گا جب Super Tuesday کے دن امریکہ کی دو درجن کے قریب ریاستوں میں انتخابی primaries عمل میں آئیں گی۔
امریکی صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں Super Tuesday کی اہمیت کیا ہے، اس بارے میں مقبول ملک نے واشنگٹن میں انور اقبال کے ساتھ گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں پارٹی primaries صرف عمومی رحجان کی نشاندہی کرتی ہیں جبکہ کسی بھی سیاستدان کے صدارتی انتخابی امیدوار بن سکنے کا اصل فیصلہ زیادہ ترروائتی طور پر فروری کے اسی پہلے منگل کے دن ہی ہوتا ہے۔