1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدارتی انتخابات کا اولین مرحلہ

4 جنوری 2008

اس سال امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے حتمی چناو سے پہلے ریاست آئیوا میں ہونے والی ابتدائی رائے شماری میں ڈیموکریٹ پارٹی کے Barack Obama اور ریپبلکن کی طرف سےMike Huckabee کامیاب قرار پائے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYFb
تصویر: AP/DW

آئیوا میں صدارتی انتخابی مہم کے پہلے مرحلے میں ہونے والی پارٹی رائے شماری میں ڈیموکریٹ Barack Obama نے اپنی کامیابی کے بعد جب شکریہ ادا کرنے کے لئے خطاب کرنا چاہا ، تو ان کی آواز اپنے حامیوں کی تالیوں اور پرجوش نعروں میں ڈوب کر رہ گئی ۔ اس شور میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے یہ ایک خاص اہمیت کا دن ہے۔ ایک ایسی ریاست میں جہاں سفید فام باشندوں کی اکثریت ہے ، افریقی نژاد اوباما کی جیت کوئی عام بات نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ڈیموکریٹس بن کر ، ریپبلکن بن کر ، ایک ساتھ مل کرآج یہاں یہ بات کہنے آئے ہیں کہ ہم ایک قوم ہیں اور تبدیلی کا وقت کا وقت آچکا ہے‘

ڈیموکریٹ پارٹی کے دوسرے دونوں امیدواروں John Edwards اور Hillary Clinton نے ابھی ہمت نہیں ہاری ۔ ایڈورڈ کو یہ خوشی ہے ، کہ انہوں نے ہیلری کلنٹن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔سابق امریکی خاتون اول کی یہ شکست ان کے لئے ایک دھچکے سے کم نہیں۔ کسی کو بھی یہ اندازہ نہ تھا کہ اوباما ، کلنٹن سے آگے نکل جائیں گے۔ ہیلری کلنٹن نے اس موقع پر اپنے حامیوں کو یہی تائثر دیا کہ جیسے انہیں اپنی حتمی جیت کا تعین ہو ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم سب نے مل جل کر اچھے طریقے سے یہ واضح کر دیا ہے ، کہ امریکہ کو ایک نئے آغاز کی ضرورت ہے‘

ڈیموکریٹس پارٹی کے حامیوں پر یہ بات واضح ہے ، کہ صدارتی امیدواروں کی دوڑ Obama ، Edwards اور Hillary Clinton کے درمیان جاری رہے گی ۔ باقی تمام امیدوار اس دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔

دوسری جانب ریپبلکن پارٹی میں بھی اگرچہ ایک امیدوار دوسروں سے آگے ہے ۔تاہم صورت حال مکمل طور پر واضح نہیں ۔ ریاست آرکنساس کے گورنر Mike Huckabee نے اپنی انتخابی مہم نسبتا دیر سے شروع کی تھی ۔ ریاست Massachusetts کے سابق گورنرMitt Romney نے مذاحیہ انداز میں کہا ،کہ اس دوڑ میں وہ صرف چاندی کا تمغہ جیت پائے ہیں ۔ انہوں نے Huckabee کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ، کہ صدارتی دوڑ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔